وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے سورت ہوائی اڈے پر نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ٹرمینل کی نئی عمارت کادورہ بھی کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
“سورت میں نئی مربوط ٹرمینل عمارت شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم چھلانگ کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ جدید ترین سہولت نہ صرف سفر کے تجربے میں اضافہ کرے گی بلکہ اقتصادی ترقی، سیاحت اور رابطے کو بھی فروغ دے گی۔
The new integrated terminal building in Surat marks a significant leap in the city’s infrastructure development. This state-of-the-art facility will not only enhance the travel experience but also boost economic growth, tourism and connectivity. pic.twitter.com/3TjFz8BM7w
— Narendra Modi (@narendramodi) December 17, 2023
وزیر اعظم کے ساتھ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل بھی موجود تھے۔
پس منظر
ٹرمینل کی عمارت مصروف اوقات کے دوران 1200 گھریلو مسافروں اور 600 بین الاقوامی مسافروں کو سنبھالنے کے لیے لیس ہے اور اس میں سالانہ 55 لاکھ مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت کے ساتھ 3000 مسافروں تک بڑھانے کی گنجائش ہے۔ ٹرمینل کی عمارت، سورت شہر کا گیٹ وے بھی ہے، اس کی مقامی ثقافت اور ورثے کو ذہن میں رکھ کر اسے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جوہر اندرونی اور بیرونی دونوں جگہوں پر ظاہر ہو، جس سے زائرین کے لیے اس جگہ کے تئیں بیداری پیدا ہو۔ تزئین و آرائش شدہ ٹرمینل کی عمارت کے اگلے حصے کا مقصد مسافروں کے تجربے کو سورت شہر کے ‘راندر’ علاقے کے پرانے مکانات کے بھرپور اور روایتی لکڑی کے کام کے ساتھ مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ ہوائی اڈے کی گریہہ IV کے مطابق نئی ٹرمینل بلڈنگ مختلف پائیداری خصوصیات جیسے ڈبل انسولیٹڈ روفنگ سسٹم، توانائی کی بچت کے لیے کینوپیز، کم ہیٹ گین ڈبل گلیزنگ یونٹ، رین واٹر ہارویسٹنگ، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور زمین کی تزئین اور شمسی توانائی کے پلانٹ کے لئے ری سائیکل شدہ پانی کا استعمال وغیرہ سے آراستہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
2549
The new integrated terminal building in Surat marks a significant leap in the city's infrastructure development. This state-of-the-art facility will not only enhance the travel experience but also boost economic growth, tourism and connectivity. pic.twitter.com/3TjFz8BM7w
— Narendra Modi (@narendramodi) December 17, 2023