Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے گجرات میں اہم پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی

وزیر اعظم نے گجرات میں اہم پروجیکٹوں کی  نقاب کشائی کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی۔ ان پروجیکٹوں میں ایک کھاری پن کو ختم کرنے کا پلانٹ، ایک ہائیبرڈ قابل تجدید توانائی پارک اور ایک مکمل خود کار دودھ کی پروسیسنگ اور پیکینگ کا پلانٹ شامل ہیں۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہر شخص کو بدلتے ہوئے  ہر شخص کو بدلتے ہوئے وقت کا ساتھ دینا چاہیے اور بہترین عالمی کارروائیوں کو اپنانا چاہیے۔ انھوں نے اس سلسلے میں کچھ کے کسانوں کی تعریف کی کیونکہ وہ پھل بیرون ملک برآمد کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے ہمارے کسانوں کے اختراعی جذبے کا اظہار ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گجرات میں پچھلی دو دہائیوں میں زراعت، ڈیری اور ماہی گیری کے شعبوں نے ترقی کی ہے کیونکہ حکومت کی طرف سے کم سے کم مداخلت ہوئی ہے۔ گجرات نے جو کچھ کیا ہے وہ کسانوں اور امداد باہمی اداروں کو بااختیار بنانے کا کام ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسانوں کو زرعی اصلاحات کے بارے میں گمراہ کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  جو زرعی اصلاحات ہوئی ہیں وہ بالکل وہی ہیں جن کا کسانوں کی تنظیمیں اور یہاں تک کہ اپوزیشن پارٹیاں برسوں سے مطالبہ کرتی رہی ہیں۔ انھوں نے یہ بات دوہرائی کہ بھارت سرکار ہمیشہ ہی کسانوں کی فلاح وبہبود کے تئیں عہد بند ہے اور ہم انھیں یقین دلاتے رہیں گے اور ان کی تشویش پر توجہ دیتے رہیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج کچھ کے علاقے نئے دور کی ٹیکنالوجی اور نئے دور کی معیشت دونوں میں ایک بڑی چھلانگ  لگائی ہے۔ کھریرا میں قابل تجدید  توانائی پارک کے سنگ بنیاد رکھے جانے،مانڈوی میں کھارے پن کو دور کرنے کے پلانٹ کے قیام اور انجار میں سرحد دیہری کے مقام پر نیا خود کار پلانٹ کچھ کے ترقی کے سفر میں نئے سنگ میل پیدا کریں گے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان پروجیکٹوں کے فائدے قبائلیوں، کسانوں، مویشی پالنے والوں اور علاقے کے عام لوگوں تک پہنچیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آج کچھ کا علاقہ ملک کے بہت تیزی سے ترقی کرنے والے علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہاں کنیکٹیویٹی روز بروز بہتر ہوتی جارہی ہے۔

وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب گجرات کے لوگوں کی ایک آسان سی مانگ رات کو کھانے کے وقت بجلی کی فراہمی کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ گجرات میں کتنی تبدیلیاں آچکی ہیں۔ آج کا گجرات کا نوجوان پریشانی کے پرانے زمانے کے بارے میں جانتا تک نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ کچھ کی آبادی کی ترقی منفی تھی ۔ اب لوگوں نے باہر جانا بند کردیا ہے اور علاقے میں ترقی ہو رہی ہے کیونکہ لوگ واپس آرہے ہیں۔ انھوں نے تحقیق کاروں اور یونیورسٹیوں سے کہا کہ وہ زبردست زلزلے کے بعد کچھ میں ہونے والی چار گنا ترقی کا جائزہ لیں۔

انھوں نے پچھلے 20 برسوں میں کسان دوست بہت سی اسکیمیں شروع کرنے کے لیے گجرات سرکار کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ گجرات شمسی توانائی کی صلاحیتوں کو مستحکم بنانے میں ایک قاعدانہ حیثیت رکھتی ہے۔

وزیر اعظم نے رائے ظاہر کی کہ توانائی کی مسلسل فراہمی اور پانی کی مسلسل دستیابی اکیسویں صدی میں بیحد اہمیت کی حامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پہلے کی ٹیموں کا اس وقت مذاق اڑایا جاتا تھا جب وہ پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے نرمدا کا پانی کچھ لانے کی بات کرتی تھیں۔ اب نرمدا کا پانی کچھ پہنچ چکا ہے اور یہ علاقہ ترقی کر رہا ہے۔

******

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:8106