Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے گجرات میں اوکھا مین لینڈ اور بیت دوارکا جزیرے کو جوڑنے والے سدرشن سیتو کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نے گجرات میں اوکھا مین لینڈ اور بیت دوارکا جزیرے کو جوڑنے والے سدرشن سیتو کا افتتاح کیا


 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سدرشن سیتو کا افتتاح کیا جو اوکھا مین لینڈ اور بیت دوارکا جزیرے کو جوڑتا ہے، جسے تقریباً 980 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ تقریباً 2.32 کلومیٹر کا ملک کا سب سے طویل کیبل  سے مربوط پل ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

“اوکھا مین لینڈ اور بیت دوارکا جزیرے کو جوڑنے والا سدرشن سیتو تقریباً 980 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ یہ تقریباً 2.32 کلومیٹر کا ملک کا سب سےطویل کیبل سے مربوط پل ہے۔

“حیرت انگیز سدرشن سیتو!”

 

پس منظر

سدرشن سیتو کا ذیزائن انفرادیت کا حامل ہے، جس میں شریمد بھگود گیتا کی آیات اور دونوں طرف بھگوان کرشن کی تصاویر سے مزین فٹ پاتھ شامل ہے۔ اس میں فٹ پاتھ کے اوپری حصوں پر سولر پینل بھی نصب ہیں، جو ایک میگا واٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔ یہ پل آمدورفت میں آسانی پیدا کرے گا اور دوارکا اور بیت دوارکا کے درمیان سفر کرنے والے عقیدت مندوں کے وقت میں نمایاں کمی  کا سبب بنے گا۔ پل کی تعمیر سے پہلے، یاتریوں کو بیت دوارکا تک پہنچنے کے لیے کشتیوں کی نقل و حمل پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ یہ مشہور پل دیو بھومی دوارکا کے ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر بھی کام کرے گا۔

وزیر اعظم کے ساتھ گجرات کے گورنر، جناب آچاریہ دیوورت، گجرات کے وزیر اعلیٰ، جناب بھوپیندر پٹیل اور رکن پارلیمنٹ، سی آر پاٹل بھی تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

5338