Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے کیرالا کے سابق وزیر اعلیٰ وی ایس اچیوتا نندن کو ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیرالا کے سابق وزیر اعلیٰ وی ایس اچیوتا نندن کو ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔

انہوں نے دہائیوں تک کیرالا کے عوام کی خدمت کرنے کے لیے ان کی ستائش کی اور ان کی طویل و صحت مند زندگی کی تمنا کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’کیرالا کے سابق وزیر اعلیٰ جناب وی ایس اچیوتا نندن کو ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد۔ وہ دہائیوں سے کیرالا کے عوام کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مجھے اُن کے ساتھ ہوئی بات چیت یاد ہے، خصوصاً جب ہم دونوں اپنی اپنی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے طور پر کارفرما تھے۔ خدا کرے کہ وہ ایک طویل اور صحت مند زندگی بسر کریں۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:65