Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے کپل پرمار کو ایشیائی پیراگیمز 2022 میں مردوں کے 60 کلو گرام جے 1 جوڈو مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے چین کے شہر ہینگ زو میں کھیلے جا رہے ایشیائی پیراگیمز 2022 میں  مردوں کے 60 کلو گرام جے1 جوڈو مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر کپل پرمار کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ایشیائی پیرا گیمز کے دوران مردوں کے 60 کلوگرام  جے 1 زمرے کے جوڈو مقابلے میں ایک شاندار نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے کپل پرمار کو مبارکباد۔ ان کی ثابت قدمی اور صلاحیت قابل دید  ہے۔ ان کی مسلسل کامیابی اور مستقبل میں ان کی مزید حصولیابیوں کے لیے دُعا کرتا ہوں۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:159