Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے کویت کے ولی عہد سے ملاقات کی

وزیر اعظم نے کویت کے ولی عہد سے ملاقات کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے حاشیےپر ریاست کویت کے ولی عہد عزت مآب شیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم اور کویت کے ولی عہد کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کویت کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات اور عوام سے عوام کے روابط کو یاد کیا۔ انہوں نے ا س بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک توانائی اور غذائی تحفظ کی ضروریات میں ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے دوطرفہ تعلقات کو گہرا اور متنوع بنانے کے لیے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کویت میں ہندوستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، جو کہ ملک کا سب سے بڑا تارکین وطن گروپ ہے۔

توقع ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات سے ہندوستان اور کویت کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی رفتار ملے گی۔

************

ش ح۔م ش ۔ ت ع

(U. 311)