وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے امیر، عزت مآب شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔ یہ دونوں قائدین کے مابین پہلی ملاقات تھی۔ بیان پیلیس پہنچنے پر، ان کا رسمی استقبال کیا گیا اور کویت کے وزیر اعظم عزت مآب احمد العبداللہ الأحمد الصباح کے ذریعہ ان کا خیرمقدم کیا گیا۔
قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تاریخی اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا اور باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور عمیق بنانے کی اپنی مکمل عہدبندگی کی تصدیق کی۔ اس تناظر میں، انہوں نے باہمی تعلقات کو ترقی دے کر ’کلیدی شراکت داری‘ کی سطح تک لے جانے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم نے کویت میں ایک ملین سے زائد افراد پر مشتمل مضبوط بھارتی برادری کی خیرو عافیت کو یقینی بنانے کے لیے عزت مآب امیر کا شکریہ ادا کیا۔ عزت مآب امیر نے کویت کی ترقی میں وسیع اور فعال بھارتی برادری کے تعاون کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے کویت کے ذریعہ اپنے وژن 2035 کی تکمیل کے لیے نافذ کی جارہیں نئی پہل قدمیوں کی ستائش کی اور اس مہینے کے اوائل میں جی سی سی سربراہ ملاقات کے کامیاب انعقاد کے لیے عزت مآب امیر کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے گذشتہ روز انہیں عربین گلف کپ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کرنے کے لیے بھی اظہار تشکر کیا۔ عزت مآب امیر نے وزیر اعظم کے جذبات پر ردعمل ظاہر کیا، اور کویت و خلیجی خطے میں ایک بیش قیمتی شراکت دار کے طور پر بھارت کے کردار کی ستائش کی ۔ عزت مآب امیر نے کویت وژن 2035 کی تکمیل کے لیے بھارت کے عظیم کردار اور تعاون کو لے کر جوش و خروش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے عزت مآب امیر کو بھارت کے دورے کی دعوت دی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4434
PM @narendramodi had a productive meeting with His Highness the Amir of Kuwait, Sheikh Meshal Al-Ahmad Al-Jaber Al Sabah. Their discussions centered around advancing India-Kuwait cooperation in sectors such as pharmaceuticals, IT, FinTech, infrastructure and security. pic.twitter.com/Tmlz1GxN7p
— PMO India (@PMOIndia) December 22, 2024
Excellent meeting with His Highness the Amir of Kuwait, Sheikh Meshal Al-Ahmad Al-Jaber Al Sabah.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 22, 2024
We discussed cooperation in key sectors like pharmaceuticals, IT, FinTech, Infrastructure and security.
In line with the close ties between our nations, we have elevated our… pic.twitter.com/yjBXjZk7gd
لقاء ممتاز مع صاحب السمو أمير دولة الكويت الشيخ مشعل الأحمد الجابر الصباح.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 22, 2024
ناقشنا التعاون في قطاعات رئيسية مثل الصناعات الدوائية وتكنولوجيا المعلومات والتكنولوجيا المالية والبنية الأساسية والأمن.
تماشياً مع العلاقات الوثيقة بين بلدينا، رفعنا شراكتنا إلى مستوى استراتيجي وأنا… pic.twitter.com/WrF07cvQQa