دورۂ کویت کے اپنے اولین پروگرام کے تحت، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مینہ عبداللہ میں واقع ایک مزدور کیمپ کا دورہ کیا جہاں تقریباً 1500 بھارتی شہریوں پرمشتمل افرادی قوت موجود ہے۔ وزیر اعظم نے بھارت کی مختلف ریاستوں کے بھارتی کارکنان کے ساتھ گفت و شنید کی اور ان کی خیروعافیت دریافت کی۔
مزدور کیمپ کا دورہ وزیر اعظم کی جانب سے بیرون ملک سکونت پذیر بھارتی مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے دی گئی اہمیت کی علامت ہے۔ گذشتہ چند برسوں میں، حکومت نے بیرون ملک بھارتی کارکنان کی فلاح و بہبود کے لیے ای-مائیگریٹ پورٹل، مدد پورٹل اور نوتجدید شدہ پرواسی بھارتیہ بیمہ یوجنا جیسی تکنالوجی پر مبنی مختلف پہل قدمیاں انجام دی ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4409