وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شاندار پہل قدمی ’’وتستا – دی فیسٹیول آف کشمیر‘‘ کی ستائش کی جو کشمیر کی مالامال ثقافت، فن اور دستکاری کی نمائش کرتا ہے۔
وتستا پروگرام کے انعقاد کا مقصد کشمیر کے مالامال فن، ثقافت، ادب، دستکاری اور کھانوں کو پورے ملک میں ہر جگہ پہنچانا ہے۔
ان پروگراموں کا سلسلہ، جس کا آغاز چنئی میں ہوا، سری نگر میں جاکر ختم ہوا، جس میں نوجوانوں نے کشمیری ثقافت کو جاننے کے لیے زبردست جوش و جذبہ ظاہر کیا۔ کشمیری ثقافت کو عوام کے درمیان لے جانے کے مقصد سے ورکشاپ، آرٹ انسٹالیشن کیمپس، سمینار، دستکاری کی نمائشوں کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام نے شرکت کی اور کشمیر کی ثقافت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
وتستا پروگرام کے بارے میں امرت مہوتسو کے ذریعہ کیے گئے ٹوئیٹس کے سلسلے کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛
’’اس بہترین پہل قدمی کے لیے بہت بہت مبارکباد۔ کئی برسوں کے بعد ہوئے ’’وِتستا – دی فیسٹیول آف کشمیر‘‘ سے ملک بھر کے لوگوں کو نہ صرف ریاست کی مالامال ثقافت اور وراثت کو جاننے کا موقع حاصل ہوا ہے، بلکہ یہ پروگرام اہل وطن کو بھی ایک دھاگے میں پرونے کی شاندار کوشش ہے۔‘‘
इस बेहतरीन पहल के लिए बहुत-बहुत बधाई। कई वर्षों के बाद हुए “वितस्ता – द फेस्टिवल ऑफ कश्मीर” से देशभर के लोगों को ना सिर्फ राज्य की समृद्ध संस्कृति और विरासत को जानने का मौका मिला है, बल्कि यह कार्यक्रम देशवासियों को भी एक सूत्र में पिरोने का शानदार प्रयास है। https://t.co/B2c9WRHD2j
— Narendra Modi (@narendramodi) June 28, 2023
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6586