Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے کری اپاّ گراؤنڈ میں این سی سی ریلی سے خطاب کیا

وزیر اعظم نے  کری اپاّ  گراؤنڈ میں  این سی سی ریلی سے  خطاب کیا


 

نئی دلّی ، 28 جنوری / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دلّی میں  کری اپاّ گراؤنڈ میں  نیشنل کیڈٹ کور ( این سی سی ) کی ریلی سے خطاب کیا ۔  اس موقع پر  مرکزی وزیر دفاع   ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور  تینوں مسلح افواج کے  سربراہ  موجود تھے ۔   وزیر اعظم نے  گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ، این سی سی کے دستوں کے  مارچ پاسٹ کو دیکھا  اور   ثقافتی کار کردگی کا مشاہدہ کیا ۔

          اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے کہا کہ   سماجی زندگی میں   مضبوط ڈسپلن   والی قومیں   تمام شعبوں میں  آگے بڑھتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  این سی سی کو  بھارت کی سماجی زندگی میں  ڈسپلن  کا احساس پیدا کرنے میں اہم  رول ادا کرنا ہے ۔  وزیر اعظم نے کہا کہ   یونیفارم میں  نوجوانوں  کی سب سے بڑی تنظیم  کے طور پر   این سی سی  دن بہ دن آگے بڑھ رہی ہے ۔ این سی سی کے کیڈٹ ہر اُس جگہ موجود ہیں ، جہاں بہادری اور خدمت  کی بھارتی روایات   کو فروغ دیا جا رہا ہے یا  آئین کے دائرے میں  بیداری  پیدا کی جا رہی ہے  ۔ اسی طرح   ماحولیات  یا پانی کے تحفظ  کے پروجیکٹوں میں بھی  این سی سی کی شرکت ہے ۔   وزیر اعظم نے کورونا جیسی وباء کے دوران این سی سی کے کیڈٹوں کے تعاون کے لئے  ، اُن کی ستائش کی ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ  یہ تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے  کہ وہ  ہمارے آئین  میں دی گئی  ذمہ داریوں  کو پورا کریں ۔   جب کبھی بھی  شہریوں  اور  سول سماج  کے ذریعے   ،  اِس پر عمل  کیا جاتا ہے تو بہت  سے چیلنجوں  کا کامیابی سے  سامنا کیا  جا سکتا ہے ۔   جناب مودی نے کہا کہ  یہی  سکیورٹی  فورسز  کی شہریت اور بہادری کا جذبہ ہے ،   جس نے  نکسل ازم  اور ماؤ ازم   کی کمر توڑ دی ہے  ، جو  ہمارے ملک کے  ایک بڑے حصے کو متاثر کر رہے تھے ۔  انہوں نے کہا کہ  اب نکسل ازم کی لعنت   ملک کے  بہت محدود علاقے تک  سمٹ گئی ہے  اور اِس سے متاثرہ  نو جوانوں نے ترقی کے اصل  دھارے میں شرکت کے لئے  تشدد کا راستہ ترک کر دیا ہے ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ  کورونا کا دور  بہت چیلنج بھرا تھا  لیکن    اِس سے ملک میں  غیر معمولی  کام کے  مواقع بھی  پیدا  ہوئے ہیں ، ملک کی صلاحیتوں میں بہتری آئی ہے   ، اِسے آتم نربھر  بنایا ہے  اور   یہ معمولی سے بہترین  کی طرف گامزن ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نو جوانوں کا   ، اِس میں کلیدی  رول ہے ۔

          وزیر اعظم نے  سرحدی اور  ساحلی علاقوں میں  این سی سی  کی توسیع  کے منصوبے   کو دوہرایا  اور  اپنی 15  اگست کی تقریر کا حوالہ دیا ، جس میں انہوں نے  ایسے  175 اضلاع میں  این سی سی کے لئے  نئے رول کا اعلان کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً ایک لاکھ  کیڈٹوں کو   ، اِس کے لئے فوج ، فضائیہ اور بحریہ  کے ذریعے  تربیت دی جا رہی ہے ۔ اِن میں سے ایک تہائی لڑکیاں ہیں ۔  این سی سی کے لئے  تربیتی بنیادی ڈھانچے کو   مستحکم کیا جا رہا ہے۔  پہلے فائرنگ کا  صرف ایک  سیمولیٹر تھا ، جب کہ اب 98 قائم کئے جا رہے ہیں ۔    مائکرو پرواز  کے سیمولیٹر کو بھی  5 سے بڑھا کر 44 کیا جا رہا ہے اور  کشتی رانی کے سیمولیٹر کو بھی 11 سے بڑھا کر 60 کیا جا رہا ہے ۔

          وزیر اعظم نے  فیلڈ مارشل   کری اپاّ کو  آج اُن کی  جینتی پر  خراج عقیدت  پیش کیا اور  اِس بات کو اجاگر کیا  کہ اِس میدان کا نام  ، اُن کے نام پر  رکھا گیا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ  گرل کیڈٹوں  کے لئے مسلح افواج میں نئے مواقع  پیدا ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے اِس بات پر اطمینان  کا اظہار کیا کہ  حالیہ دنوں میں   این سی سی میں گرل کیڈٹس کے تعداد میں 35 فی صد اضافہ ہوا ہے ۔  وزیر اعظم نے  1971 ء کی   بنگلہ دیش  کی جنگ میں   فتح کے 50 سال  پورے ہونے پر  مسلح افواج  کو  خراجِ تحسین پیش کیا ۔  وزیر اعظم نے  کیڈٹس سے   یہ بھی کہا کہ وہ  قومی جنگی یاد گار  کا دورہ کریں   اور اُن سے کہا کہ وہ  بہادری کے ایوارڈ   والے  پورٹل کے ساتھ خود کو منسلک  کریں ۔  انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ  کہ این سی سی کا ڈجیٹل  پلیٹ فارم   نظریات  میں ساجھیداری کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر   تیزی سے ابھر رہا ہے ۔

          مختلف سالگرہ  کے بارے میں  اظہارِ خیال کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے  اجاگر کیا کہ اِس سال   بھارت آزادی کے 75 ویں سال میں داخل ہو رہا ہے ،   نیتا جی سبھاش  چندر بوس  کی 125 ویں  یومِ پیدائش ہے ۔ انہوں نے  کیڈٹوں سے کہا کہ وہ   نیتاجی کی  تابناک مثال سے  ترغیب حاصل کریں۔ جناب مودی نے کیڈٹوں سے یہ بھی کہا کہ وہ  اگلے 25 – 26 سال  کے بارے میں  آگاہ رہیں  ، جب کہ بھارت  اپنی آزادی کے 100 سال مکمل کرے گا ۔

          وزیر اعظم نے ملک کے  دفاع کے  چیلنجوں کے ساتھ ساتھ وائرس کے چیلنج   سے نمٹنے میں   بھارت کی صلاحیتوں   کو اجاگر کیا ۔  انہوں نے زور دے کر کہا کہ  ملک کے پاس  دنیا کی سب سے  بہتر  وار مشین ہے ۔  انہوں  نے کہا کہ  متحدہ  عرب امارات  ، سعودی عرب اور یونان کی مدد سے نئے رافیل طیاروں   کو  ہوا میں  ایندھن   بھرنے   سے  خلیجی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے  استحکام  کا اظہار ہوتا ہے ۔ اسی طرح  بھارت نے 100 سے زیادہ   دفاع سے متعلق  ساز و سامان بھارت  میں تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ اور  80 تیجس  لڑاکا طیاروں  کے لئے بھارتی فضائیہ  کے آڈر نے   اور  مصنوعی ذہانت سے متعلق  جنگی ساز و سامان   نے   ، اِس بات کو یقینی بنایا ہے کہ بھارت  دفاعی ساز و سامان کی   ایک مارکیٹ کی بجائے   سامان پید اکرنے والے ملک کے طور پر ابھر رہا ہے ۔

          وزیر اعظم نے کیڈٹوں کو ووکل فار لوکل   کے لئے زور دیا ۔  انہوں نے  نو جوانوں میں  کھادی کو  ایک شاندار  برانڈ  بنانے کا ذکر کیا اور  فیشن  ، شادیوں ، تہواروں  اور دیگر موقعوں پر   مقامی  اشیاء  استعمال کرنے پرزور دیا ۔  انہوں نے کہا کہ خود کفیل بھارت کے لئے  خود اعتماد نو جوان بہت اہم ہے۔  اِس کے لئے حکومت  فٹنیس ، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبے میں کام کر رہی ہے ۔ اس سلسلے میں فروغ کا  مشاہدہ  اٹل ٹنکرنگ  لیبس   ، اسکل انڈیا کے لئے  جدید تعلیمی اداروں اور مدرا اسکیموں   سے ہوتا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ    فٹنیس اور  کھیل کود پر   فٹ انڈیا  اور کھیلو انڈیا  سمیت  این سی سی میں خصوصی پروگراموں کے ذریعے  غیر معمولی  زور دیا جا رہا ہے ۔  وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ نئی قومی  تعلیمی پالیسی    ضرورت اور دلچسپی کے مطابق   مضامین منتخب کرنے  کے لئے  لچک داری  پیدا  کرنے کے ساتھ   پورے نظام کو  طلباء پر مرکوز   بنا رہی ہے ۔  وزیر اعظم نے کہا کہ نو جوانوں کے ذریعے اصلاحات  سے پیدا شدہ کا فائدہ حاصل کرنے سے ملک بھی  ترقی کرے گا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔)

U. No. 906