Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔

جناب مودی نے  ان کے شائستہ مزاج اور سائنسی صلاحیت کو یاد کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک کے لیے ڈاکٹر  کلام کا بے مثال تعاون ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جناب نریندر مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہیں ان کے عاجزانہ رویے اور غیر معمولی سائنسی صلاحیتوں کی وجہ سے لوگ پسند کرتے تھے۔ قوم کی تعمیر میں ان کے بے مثال تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10818