Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ڈاکٹر ایم ایس والیاتھن کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حفظانِ صحت اور طبی تحقیق کے میدان میں ایک پیش رو کی  حیثیت کے حامل ڈاکٹر ایم ایس والیاتھن کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پوسٹ میں کہا ہے:

’’حفظانِ صحت اور طبی تحقیق کے میدان میں ایک پیش رو کی حیثیت کے حامل ڈاکٹر والیاتھن کی رحلت پر ازحد غمگین ہوں۔ ان کے تعاون نے ایک نہ مٹنے والا  نشان  چھوڑا ہے اور لاتعداد افراد کو مستفید کیا ہے۔ انہیں خصوصی طور پر لاگت کے لحاظ سے اثر انگیز اور عمدہ کوالٹی کی اختراعات کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ موصوف بھارت میں طبی تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کے معاملے میں بھی پیش پیش رہے۔ میرے احساسات ان کے کنبے اور ان کے لاتعداد مداحین کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی‘‘

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8477