وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 6 اور 7 جنوری 2024 کو راجستھان انٹرنیشنل سینٹر، جے پور میں ڈائریکٹر جنرل/انسپکٹر جنرل آف پولیس کی 58ویں کل ہند کانفرنس میں شرکت کی۔
نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان قوانین کا نفاذ فوجداری نظام انصاف میں ایک مثالی تبدیلی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے فوجداری قوانین ’شہری پہلے ، وقار پہلے اور انصاف پہلے ‘ کے جذبے کے ساتھ بنائے گئے ہیں اور پولیس کو ’ڈنڈے‘ سے کام کرنے کی بجائے اب ’ڈیٹا‘ کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے پولیس کے سربراہوں کو تاکید کی کہ وہ نئے نافذ کردہ قوانین کے پس پردہ جذباتی جذبے کو معاشرے کے مختلف طبقات تک پہنچانے کے لیے تخیلاتی انداز میں سوچیں۔ وزیر اعظم نے خواتین اور لڑکیوں کو ان کے حقوق اور نئے فوجداری قوانین کے تحت فراہم کردہ تحفظ کے بارے میں حساس بنانے پر خصوصی توجہ دی۔ انہوں نے پولیس کو خواتین کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرنے کی تاکید کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ خواتین بے خوف ہو کر‘کبھی بھی اور کہیں بھی’ (کسی بھی وقت) کام کر سکیں ۔
وزیراعظم نے شہریوں میں پولیس کے مثبت امیج کو تقویت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے شہریوں کے فائدے کے لیے مثبت معلومات اور پیغامات عام کرنے کے لیے تھانے کی سطح پر سوشل میڈیا کے استعمال کا مشورہ دیا۔ انہوں نے قدرتی آفات اور آفات سے متعلق راحت رسانی کے بارے میں پیشگی معلومات پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کا مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے شہریوں اور پولیس کے روابط کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کی تجویز بھی دی۔ انہوں نے حکومتی اہلکاروں پر بھی زور دیا کہ وہ سرحدی گاؤں میں رہنے کے لیے مقامی آبادی کے ساتھ بہتر رابطہ قائم کریں کیونکہ یہ سرحدی گاؤں ہندوستان کے ‘پہلے گاؤں’ تھے۔
ہندوستان کے پہلے شمسی مشن – آدتیہ-ایل ون کی کامیابی اور ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ بحیرہ عرب میں ہائی جیک کیے گئے جہاز کے عملے کے 21 ارکان کی تیزی سے بازیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس طرح کی کامیابیاں ظاہر کرتی ہیں کہ ہندوستان دنیا میں ایک بڑی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آدتیہ-ایل ون کی کامیابی چندریان-3 مشن کی کامیابی کے مترادف ہے۔ انہوں نے ہندوستانی بحریہ کے کامیاب آپریشن پر بھی فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی پروفائل میں بہتری اور ملک کی بڑھتی ہوئی قومی طاقت کے مطابق، ہندوستانی پولیس کو خود کو ایک جدید اور عالمی معیار کی پولیس فورس میں تبدیل کرنا چاہئے تاکہ سال 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کو پورا کیا جاسکے۔
وزیر اعظم نے امتیازی خدمات کے لیے پولیس میڈل بھی تقسیم کیا اور جے پور میں تین روزہ ڈائریکٹر جنرل/انسپکٹر جنرل آف پولیس کی کل ہند کانفرنس کا اختتام کیا۔
اس کانفرنس میں مرکزی وزیر داخلہ، قومی سلامتی کے مشیر، وزرائے مملکت برائے داخلہ، مرکزی داخلہ سکریٹری، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈی جی ایس پی/ آئی جی ایس پی اور مرکزی پولیس تنظیموں/ مرکزی مسلح پولیس فورسز کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس کانفرنس کا انعقاد ہائبرڈ موڈ میں کیا گیا جس میں ملک بھر سے مختلف رینک کے 500 سے زائد پولیس افسران نے شرکت کی۔ کانفرنس میں نئے نافذ کیے گئےاہم فوجداری قوانین، انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی، بائیں بازو کی انتہا پسندی، ابھرتے ہوئے سائبر خطرات، دنیا بھر میں بنیاد پرستی کے خلاف اقدامات وغیرہ سمیت قومی سلامتی کے اہم اجزاء پر غور کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
3356
Over the last two days, took part in the DGP/IGP conference. We had extensive deliberations on ways to make policing more modern and data oriented. We also discussed ways on furthering public safety and increasing connect with the people, especially in remote areas.… pic.twitter.com/kwj3WAaMCK
— Narendra Modi (@narendramodi) January 7, 2024