Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے چنئی، تمل ناڈو میں چنئی ہوائی اڈے کی نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نے چنئی، تمل ناڈو میں چنئی ہوائی اڈے کی نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا


 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے چنئی میں چنئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نئی مربوط ٹرمینل عمارت (فیز-1) کا افتتاح کیا۔ انہوں نے نئی سہولت کا واک تھرو بھی کیا۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

“چنئی ہوائی اڈے کا نیا ٹرمینل اس عظیم شہر اور تمل ناڈو بھر کے لوگوں کو بہت مدد دے گا۔ ٹرمینل کی عمارت میں تمل ناڈو کی بھرپور ثقافت کی مہک اور ذائقہ بھی ہے۔

1260 کروڑ روپےکی لاگت سے تیار کی گئی اس نئی مربوط ٹرمینل عمارت کے اضافے سے ہوائی اڈے کی مسافروں کی خدمت کی گنجائش 23 ملین مسافر سالانہ (ایم پی پی اے) سے بڑھ کر 30 ایم پی پی اے ہو جائے گی۔ نیا ٹرمینل مقامی تمل ثقافت کا ایک شاندار عکاس ہے، جس میں روایتی خصوصیات جیسے کولام، ساڑی، مندر اور دیگر عناصر شامل ہیں جو قدرتی ماحول کو نمایاں کرتے ہیں۔

وزیر اعظم کے ساتھ اس موقع پرتمل ناڈو کے گورنر جناب آر این روی، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جناب ایم کے اسٹالن، شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ سندھیا اور ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت، اطلاعات و نشریات کی وزارت کے جناب ایل مروگن بھی موجود تھے۔

 

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3877