Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے پی اے سی ایس کو ملک بھر میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندرز (پی ایم بی جے کے ایس) کھولنے کی اجازت دینے کے فیصلے کی ستائش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2000 پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز(پی اے سی ایس) کو ملک بھر میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر کھولنے کی اجازت دینے کے فیصلے کی ستائش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہے کہ مہنگی ترین ادویات بھی ملک بھر میں سب سے کم قیمت پر دستیاب ہوں۔

مرکزی وزیر برائے تعاون کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

’’ملک بھر میں سب سے کم قیمت پر مہنگی ادویات بھی دستیاب کروانا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ مجھے یقین ہے کہ امداد باہمی کے شعبے میں یہ اقدام دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی زندگی کومزید آسان بنائے گا‘‘۔

 

*************

ش ح۔  س ب ۔ رض

U. No.5911