آج یوم اساتذہ کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پردھان منتری اسکول فار رائزنگ انڈیا (پی ایم – ایس ایچ آر آئی، شری) یوجنا کے تحت 14,500 اسکولوں کی ترقی اور اپ گریڈیشن کا اعلان کیا۔
پی ایم – شری اسکولوں میں تعلیم فراہم کرنے کا جدید، یکسر تبدیلی لانے والا اور جامع طریقہ کار ہوگا۔ جناب مودی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پی ایم – شری اسکول قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے جذبے کے تحت ہندوستان بھر کے لاکھوں طلباء کو مزید فائدہ پہنچائیں گے۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
’’آج، #ٹیچرز ڈے (یوم اساتذہ) پر مجھے ایک نئی پہل – پردھان منتری اسکول فار رائزنگ انڈیا (پی ایم – ایس ایچ آر آئی) یوجنا کے تحت پورے بھارت میں 14,500 اسکولوں کی ترقی اور اپ گریڈیشن، کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ یہ ماڈل اسکول بنیں گے جو این ای پی کی مکمل روح کو اپنے اندر سمیٹنے کا کام کریں گے۔‘‘
’’ پی ایم – شری اسکولوں میں تعلیم فراہم کرنے کا ایک جدید، یکسر تبدیلی لانے والا اور جامع طریقہ کار ہوگا، جس میں دریافت پر مبنی، سیکھنے کے مرکوز طریقۂ تدریس پر زور دیا جائے گا۔ جدید انفراسٹرکچر پر بھی توجہ دی جائے گی، جس میں جدید ٹیکنالوجی، اسمارٹ کلاس روم، کھیل کود اور بہت کچھ شامل ہے۔ ‘‘
’’قومی تعلیمی پالیسی نے حالیہ برسوں میں تعلیم کے شعبے کو یکسر طور پر تبدیل کردیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ پی ایم – شری اسکول این ای پی کے جذبے کے مطابق پورے ہندوستان میں لاکھوں طلباء کو مزید فائدہ پہنچائیں گے۔‘‘
Today, on #TeachersDay I am glad to announce a new initiative – the development and upgradation of 14,500 schools across India under the Pradhan Mantri Schools For Rising India (PM-SHRI) Yojana. These will become model schools which will encapsulate the full spirit of NEP.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 5, 2022
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.9912
Today, on #TeachersDay I am glad to announce a new initiative - the development and upgradation of 14,500 schools across India under the Pradhan Mantri Schools For Rising India (PM-SHRI) Yojana. These will become model schools which will encapsulate the full spirit of NEP.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 5, 2022
The PM-SHRI schools will have a modern, transformational and holistic method of imparting education. Emphasis will be on a discovery oriented, learning centric way of teaching. Focus will also be on modern infra including latest technology, smart classrooms, sports and more.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 5, 2022
The National Education Policy has transformed the education sector in the recent years. I am certain that the PM-SHRI schools will further benefit lakhs of students across India in the spirit of NEP.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 5, 2022