Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے   پی ایم سواندھی اسکیم کے 50 لاکھ مستفیدین کے سنگ میل کی ستائش کی


وزیر اعظم نریندر مودی نے، پی ایم سواندھی اسکیم کے 50 لاکھ مستفیدین کے سنگ میل کی ستائش کی ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیاکہ پی ایم سوا ندھی نے ریڑی-پٹری والوں کی زندگیوں کو نہ صرف سہل بنایاہے بلکہ اس میں انہیں وقارکے ساتھ زندگی بسر کرنے کا موقع بھی فراہم کیاہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے ایکس پر ایک پوسٹ شراکت کرتےہوئے،وزیر اعظم نے کہا:

’’اس نمایاں کامیابی کے لیے بہت بہت مبارکباد! مجھے  ا طمینان ہے  کہ پی ایم سواندھی یوجنا سے نہ صرف ملک بھر کے ہمارے ریڑی-پٹری والوں کی زندگی  آسان ہوئی ہے، بلکہ انہیں وقارکے ساتھ جینے کا موقع بھی ملا ہے‘‘۔

************

ش ح۔ ع ا    ۔ر ا

 (U.No. 10341)