Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے پیک یانگ ہوائی اڈے کا افتتاح کیا، فضائی رابطہ کاری سکم پہنچی

وزیر اعظم نے پیک یانگ ہوائی اڈے کا افتتاح کیا، فضائی رابطہ کاری سکم پہنچی

وزیر اعظم نے پیک یانگ ہوائی اڈے کا افتتاح کیا، فضائی رابطہ کاری سکم پہنچی

وزیر اعظم نے پیک یانگ ہوائی اڈے کا افتتاح کیا، فضائی رابطہ کاری سکم پہنچی


وزیر اعظم جناب نریندر مود ی نے سکم کے پیک یانگ ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔ یہ اس ہمالیائی ریاست کا پہلا اور ملک کا 100واں ہوائی اڈا ہے۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آج کے دن کو سکم کے لئے تاریخی دن اور ہندوستان کے لئے ایک اہم دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیک یانگ ہوائی اڈے کے بعد ملک میں سو ہوائی اڈوں کی تعداد مکمل ہوگئی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے سکم کے کرکٹ کھلاڑی نلیش لامی چنے کا ذکر بھی کیا جو وجے ہزارے ٹرافی میں سو رن بنانے والے سکم کے پہلے کرکٹ کھلاڑی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پیک یانگ ہوائی اڈے کے ذریعہ سکم سے رابطہ کاری آسان ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسے عام آدمی کے لئے پوری طرح مفید بنانے کو یقینی بنانے کے لئے یہ ہوائی اڈا سرکار کی اڑان کے ایک اہم جز و کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پورے شمال مشرقی خطے سے ڈھانچہ جاتی اور جذباتی رابطہ کاری میں فروغ پر تیز رفتاری کے ساتھ بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے متعدد بار شمال مشرقی ریاستوں کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزراء بھی اس خطے کا پابندی کے ساتھ سفر کرتے رہتے ہیں جس کے ٹھوس نتائج نظر آنے لگے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں اضافہ شدہ فضائی اور ریل رابطہ کاری، بہتر سڑکوں اور بڑے بڑے پلوں کا بھی تذکرہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے سو ہوائی اڈوں میں سے 35 ہوائی اڈوں نے گذشتہ چار برس کے دوران ہی کام شروع کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے سکم کی نامیاتی کاشتکاری کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے ’’مشن آرگینک ویلیو ڈیلوپمنٹ فار نارتھ ایسٹرن ریجن‘‘ شرع کیا ہے۔