Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے پیرا  تیر انداز  ہرویندر سنگھ کو مردوں کے انفرادی ریکرو اوپن  مقابلے  میں  سونے کا  تمغہ  جیتنے پر مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرا  تیر انداز  ہرویندر سنگھ کو پیرس پیر المپکس 2024 میں مردوں کے انفرادی ریکرو اوپن  مقابلے  میں سونے کا تمغہ   جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

جناب مودی نے ہرویندر سنگھ کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی درستگی، توجہ اور غیر متزلزل جذبے کو اُجاگر کیا۔

ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’پیرا تیر اندازی میں ایک بہت ہی  خصوصی گولڈ!

ہرویندر سنگھ کو #Paralympics2024 میں مردوں کے انفرادی ریوکرو  اوپن میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد!

ان کی  مرکوزیت ، غیر متزلزل جذبہ  بے مثال ہے۔  بھارت  ان کی کامیابی سے بے حد خوش ہے۔

#Cheer4Bharat‘‘

********

ش ح۔ش م۔ رض

U-10569