Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے پیرالمپک گیمز میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی کی ستائش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرالمپک گیمز میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی کی ستائش کی ہے۔ وزیر اعظم نے ملک کےاُن  پیرا ایتھلیٹوں کی غیر متزلزل لگن اور ناقابل تسخیر جذبے کی تعریف کی جنہوں نے پیرس میں منعقدہ پیرالمپک گیمز 2024 میں29 تمغے جیتنے  ہیں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

پیرالمپکس 2024 خاص اور تاریخی رہے ہیں۔

‘‘ہندوستان کے لوگ انتہائی خوش ہیں کہ ہمارے  حیرت میں ڈالنے والے پیرا ایتھلیٹوں نے 29 تمغے  جیتے، جو کہ گیمز میں ہندوستان کے آغاز سے اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔

یہ کامیابی ہمارے کھلاڑیوں کی غیر متزلزل لگن اور ناقابل تسخیر جذبے کی وجہ سے ہے۔ ان کی کارکردگی نے ہمیں بہت سے لمحوں کو یاد کرنے اور آنے والے کئی کھلاڑیوں کو تحریک دینے کاموقع فراہم کیا ہے۔

#Cheer4Bharat’’

********

ش ح۔  ف ا۔ع ن

 (U: 10686)