Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے پُشپیندر سنگھ کے ایشیٔن پیرا گیمزمیں مردوں کے بھالا پھینکنے کے ایف 64  مقابلے میں کانسےکا تمغہ جیتنے کا جشن منایا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پشپیندر سنگھ کوچین کے شہر ہانگزو میں جاری  ایشیٔن پیرا گیمز  یعنی  معذوری سے متاثرہ افراد کے ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے  بھالا پھینکنے کےایف64 زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ پشپیندرسنگھ کو  ایشیٔن پیرا گیمز میں  مردوں کے بھالا پھینکنے کے ایف 64 زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر بہت بہت مبارکباد۔ان کی غیر معمولی کارکردگی،  ان کی لگن اورجیتنے کی قوت ارادی  سے ہماری قوم کوقابل فخر لمحات میسر آئے ہیں۔  ‘‘

***********

ش ح ۔   ع م  – م ش

U. No.217