وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پوکھرن ، راجستھان میں تینوں افواج کی لائیو فائر اینڈ مینیوور ایکسرسائز کی شکل میں دیسی دفاعی صلاحیتوں کا ایک ہم آہنگ مظاہرہ دیکھا۔ ’بھارت شکتی‘ میں ملک کی طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیسی ہتھیاروں کے نظام اور پلیٹ فارمز کی نمائش ہوگی، جس کی بنیاد ملک کی آتم نربھرتا پہل ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج جس بہادری اور مہارت کی نمائش کا مظاہرہ کیا جارہا ہے وہ نئے ہندوستان کی کال ہے۔ انہوں نے کہا ’’آج ایک بار پھر پوکھرن ہندوستان کی آتم نربھرتا، خود اعتمادی اور اس کی شان و شوکت کی تروینی کا گواہ بن گیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’یہ وہی پوکھرن ہے جس نے ہندوستان کے جوہری تجربے کا مشاہدہ کیا تھا اور آج ہم دیسی ساخت کی طاقت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔‘‘
گزشتہ روز جدید ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی سے لیس طویل فاصلے تک مار کرنے والے اگنی میزائل کے ٹیسٹ فائرنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ دنیا کے صرف چند ممالک کے پاس اس نئے دور کی ٹیکنالوجی اور صلاحیت موجود ہے اور اس بات پر زور دیا کہ یہ تجربہ دفاع میں آتم نربھرتا کی صلاحیت میں ایک اور اضافہ ہے۔
وزیر اعظم نے دوسروں پر انحصار کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ’’وکست بھارت کا خیال آتم نربھر بھارت کے بغیر ناقابل تصور ہے۔‘‘ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج کا موقع اس عزم کی جانب ایک قدم ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کھانے کے تیل سے لے کر لڑاکا طیاروں تک کے معاملے میں آتم نربھرتا پر زور دے رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دفاع میں آتم بربھرتاکی کامیابی کو ہندوستان کے ٹینکوں، توپوں، لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور میزائل سسٹم سے دیکھا جا سکتا ہے جو ہندوستان کی طاقت کو ظاہر کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا ’’ہم اسلحے اور گولہ بارود، مواصلاتی آلات، سائبر اور خلا کے ساتھ میڈ ان انڈیا کی پرواز کا تجربہ کر رہے ہیں۔ یہ واقعی بھارت شکتی ہے‘‘۔ انہوں نے دیسی ساختہ تیجس لڑاکا طیاروں، جدید ہلکے جنگی ہیلی کاپٹروں، آبدوزوں، تباہ کن جہازوں، طیارہ بردار جہازوں، جدید ارجن ٹینکوں اور توپوں کا بھی ذکر کیا۔
دفاعی شعبے میں ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے، وزیر اعظم نے پالیسی اصلاحات اور نجی شعبے میں شمولیت اور اس شعبے میں ایم ایس ایم ای اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کا ذکر کیا۔ انہوں نے اتر پردیش اور تمل ناڈو میں دفاعی راہداریوں کے بارے میں بات کی اور اس میں 7000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے بارے میں بتایا۔ اس کےعلاوہ ایشیا کی سب سے بڑی ہیلی کاپٹر فیکٹری نے ہندوستان میں کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے تینوں افواج کے سربراہوں کو ایسی اشیاء کی فہرست تیار کرنے کے لئے جن کو درآمد نہیں کیا جائے گا اور ان اشیا کے ہندوستانی ایکو سسٹم کی مدد کرنے کے لئے مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پچھلے 10 سالوں میں ہندوستانی کمپنیوں سے 6 لاکھ کروڑ روپے کا سامان خریدا گیا ہے۔ اس مدت کے دوران ملک کا دفاعی پروڈکشن دوگنا ہو کر ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہو گیا ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں 150 سے زیادہ دفاعی اسٹارٹ اپ شروع ہوئے ہیں اور دفاعی فورسز نے انہیں 1800 کروڑ روپے کے آرڈر دیئے ہیں۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’’ہندوستان کی دفاعی ضروریات کے لیے آتم نربھرتا مسلح افواج میں خود اعتمادی کی گارنٹی ہے۔‘‘ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج کی توانائی اس وقت کئی گنا بڑھ جاتی ہے جب جنگوں کے دوران استعمال ہونے والے ہتھیاروں اور آلات کو مقامی طور پر تیار کیا جائے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ پچھلے 10 سالوں میں، ہندوستان نے اپنا لڑاکا جیٹ، طیارہ بردار جہاز، سی 295 ٹرانسپورٹ طیارہ اور جدید فلائٹ انجن تیار کیے ہیں۔ ہندوستان میں 5ویں جنریشن کے لڑاکا طیاروں کو ڈیزائن، ڈیولپ اور تیار کرنے کے کابینہ کے حالیہ فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے دفاعی شعبے کی ترقی اور مستقبل میں روزگار اور خود روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کرنے کا تصور پیش کیا۔ اس وقت کو یاد کرتے ہوئے جب ہندوستان دنیا میں سب سے بڑا دفاعی درآمد کنندہ ہوا کرتا تھا، وزیر اعظم نے دفاعی برآمد کنندہ کے طور پر ہندوستان کے ابھرنے پر روشنی ڈالی اور 2014 کے مقابلے میں ملک کی دفاعی برآمدات میں آٹھ گنا اضافے کا ذکر کیا۔
سال 2014 سے پہلے دفاعی گھوٹالوں، گولہ بارود کی کمی اور آرڈیننس فیکٹریوں کی خرابی کے ماحول کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آرڈیننس فیکٹریوں کی 7 بڑی کمپنیوں میں کارپوریٹائزیشن کا ذکر کیا۔ اسی طرح ایچ اے ایل میں نئی جان ڈالی گئی اور اسے ریکارڈ منافع والی کمپنی میں تبدیل کیا گیا۔ وزیراعظم مودی نے سی ڈی ایس کی تشکیل، وار میموریل کے قیام اور سرحدی انفراسٹرکچر کا بھی ذکر کیا۔
ون رینک ون پنشن کے نفاذ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے فخر کے ساتھ کہا ’’مسلح افواج کے موجودہ اہلکاروں کے اہل خانہ نے مودی کی گارنٹی کے معنی کا تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راجستھان کے 1.75 لاکھ دفاعی اہلکاروں کو او آر او پی کے تحت 5000 کروڑ روپے کا فائدہ ملا ہے۔
وزیراعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج کی طاقت ملک کی اقتصادی قوت کے تناسب سے بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن جائیں گے تو دفاعی صلاحیت بھی نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔ انہوں نے اس عمل میں راجستھان کے رول کو تسلیم کیا اور کہا کہ ’’وکست راجستھان وکست سینا کو طاقت دے گا۔‘‘
راجستھان کے وزیر اعلی جناب بھجن لال شرما، مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، چیف آف آرمی اسٹاف، جنرل منوج پانڈے، چیف آف ایئر فورس اسٹاف، ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار بھی اس موقع پرموجود تھے۔
پس منظر
بھارت شکتی زمین، ہوا، سمندر، سائبر اور خلا کے میدانوں میں خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہندوستانی مسلح افواج کی مربوط آپریشنل صلاحیتوں کو ظاہر کرنے والے حقیقت پسندانہ، ہم آہنگ، ملٹی ڈومین آپریشنز کا نمونہ پیش کرے گا۔
مشق میں حصہ لینے والے اہم آلات اور ہتھیاروں کے نظام میں ٹی-90 (آئی ایم) ٹینک، دھنش اور سارنگ گن سسٹم، آکاش ویپن سسٹم، لاجسٹک ڈرون، روبوٹک خچر، ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) اور بغیر پائلٹ والی فضائی ویکلز کی ایک سلسلہ شامل ہے جس میں ہندوستانی فوج کی طرف سے جدید زمینی جنگ اور فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ ہندوستانی بحریہ نے بحری طاقت اور ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے بحری جہاز شکن میزائل، خود مختار کارگو لے جانے والے فضائی وہیکلز اور قابل توسیع فضائی اہداف کی نمائش کی۔ ہندوستانی فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ ہلکے لڑاکا طیارے تیجس، لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر، اور ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر تعینات کیے، جنہوں نے فضائی کارروائیوں میں فضائی برتری اور استعداد کا مظاہرہ کیا۔
گھریلو حل کے ساتھ عصری اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ان پر قابو پانے کے لئے ہندوستان کی تیاری کے واضح اشارے میں، بھارت شکتی عالمی سطح پر ہندوستان کی گھریلو دفاعی صلاحیتوں کی لچک، اختراع اور طاقت کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ پروگرام ہندوستانی مسلح افواج کی طاقت اور آپریشنل صلاحیت اور مقامی دفاعی صنعت کی ذہانت اور عزم کو ظاہر کرتے ہوئے دفاع میں آتم نربھرتا کی جانب ملک کی مضبوط پیش قدمی کی مثال پیش کرتا ہے۔
Addressing ‘Bharat Shakti’ programme in Pokhran.https://t.co/weloaoXShb
— Narendra Modi (@narendramodi) March 12, 2024
यही पोखरण है, जो भारत की परमाणु शक्ति का साक्षी रहा है, और यहीं पर हम आज स्वदेशीकरण से सशक्तिकरण का दम देख रहे हैं: PM @narendramodi pic.twitter.com/b7bWC6e6bC
— PMO India (@PMOIndia) March 12, 2024
विकसित भारत की कल्पना, आत्मनिर्भर भारत के बिना संभव नहीं है।
भारत को विकसित होना है, तो हमें दूसरों पर अपनी निर्भरता को कम करना ही होगा: PM @narendramodi pic.twitter.com/pf3z58lvRO
— PMO India (@PMOIndia) March 12, 2024
भारत शक्ति। pic.twitter.com/lbSPXsaCP1
— PMO India (@PMOIndia) March 12, 2024
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ن ا۔
U-6001
Addressing 'Bharat Shakti' programme in Pokhran.https://t.co/weloaoXShb
— Narendra Modi (@narendramodi) March 12, 2024
यही पोखरण है, जो भारत की परमाणु शक्ति का साक्षी रहा है, और यहीं पर हम आज स्वदेशीकरण से सशक्तिकरण का दम देख रहे हैं: PM @narendramodi pic.twitter.com/b7bWC6e6bC
— PMO India (@PMOIndia) March 12, 2024
विकसित भारत की कल्पना, आत्मनिर्भर भारत के बिना संभव नहीं है।
— PMO India (@PMOIndia) March 12, 2024
भारत को विकसित होना है, तो हमें दूसरों पर अपनी निर्भरता को कम करना ही होगा: PM @narendramodi pic.twitter.com/pf3z58lvRO
भारत शक्ति। pic.twitter.com/lbSPXsaCP1
— PMO India (@PMOIndia) March 12, 2024
भारत की परमाणु शक्ति के साक्षी रहे राजस्थान के पोखरण में आज देश ने ‘स्वदेशीकरण से सशक्तिकरण’ का दम देखा। हमारे जांबाजों के शौर्य और पराक्रम की गूंज को पूरी दुनिया ने महसूस किया है। pic.twitter.com/SGnQvMA4C1
— Narendra Modi (@narendramodi) March 12, 2024
यही तो ‘भारत शक्ति’ है… pic.twitter.com/MIKCgzaJcC
— Narendra Modi (@narendramodi) March 12, 2024
रक्षा के क्षेत्र में आत्मनिर्भर होता भारत हमारी सेनाओं में आत्मविश्वास की भी गारंटी है। pic.twitter.com/DN58t0Aaoi
— Narendra Modi (@narendramodi) March 12, 2024
जिन्होंने दशकों तक शासन किया, वो देश की सुरक्षा को लेकर गंभीर नहीं रहे, लेकिन आज देखिए… pic.twitter.com/H2ga1DiRNQ
— Narendra Modi (@narendramodi) March 12, 2024