Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے پونچھ میں رونما ہوئے ایک حادثہ میں لاحق ہوئے جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پونچھ میں رونما ہوئے ایک سڑک حادثے میں لاحق ہوئے جانی اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے متاثرین کے لیے زیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے معاوضہ کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا؛

’’پونچھ میں حادثہ کے نتیجہ میں لاحق ہوئے جانی اتلاف پر ازحد غمزدہ ہوں۔ میری تمام تر ہمدردیاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے اعزاء کو کھو دیا ہے۔ مجروحین کے جلد از جلد شفایا ب ہونے کی تمنا کرتا ہوں۔ہر ایک مہلوک کے لواحقین  کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے اور مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے: وزیر اعظم ‘‘

 

 

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.10242