Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے پنگلی وینکیا کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم ،جناب نریندر مودی نے  پنگلی وینکیا کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے اور قوم کو ترنگا دینے میں ان کی کوششوں کو یاد کیا ہے۔ جناب مودی نے شہریوں سے 9 اور 15 اگست کے درمیان ترنگا لہرا کر اور harghartiranga.com  (ہرگھرترنگا ڈاٹ کا م )پر اپنی سیلفیز شیئر کرکے ہر گھر ترنگا تحریک کی حمایت کرنے کی بھی اپیل کی۔

وزیر اعظم نے  سوشل  میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر پوسٹ کیا:

‘‘پنگلی وینکیا جی کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کیاجارہاہے ۔ ہمیں ترنگا دینے میں ان کی کوشش  کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ہر گھر ترنگا تحریک کی حمایت کریں اور 9 اور 15 اگست کے درمیان ترنگا لہرائیں! اپنی سیلفی harghartiranga.com پر شیئر کرنا نہ بھولیں’’۔

***********

 (ش ح۔ش م۔ ع آ)

U: 9196