وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سائنس میں غیر معمولی یقین ظاہر کرنے اور کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کی تعداد 200 کروڑ کے خصوصی نشان سے تجاوز کرنے پر بھارتی عوام کی ستائش کی۔ انہوں نے اس مہم میں ڈاکٹروں، نرسوں، ہراول کارکنان، سائنسداں حضرات، اختراع کاروں اور صنعت کاروں کے عزم اور جذبے کی بھی ستائش کی۔
وزیر اعظم نے مرکزی وزیر صحت جناب من سکھ مانڈویا کے ذریعہ کیے گئے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا:
’’بھارت نے ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم کی ہے! 200 کروڑ ٹیکہ کاری کی خصوصی تعداد سے تجاوز کرنے پر تمام بھارتیوں کو مبارکباد۔ ان لوگوں پر فخر ہے جنہوں نے پیمانے اور رفتار کے معاملے میں بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کو بے مثال بنایا۔ اس نے کووِڈ۔19 کے خلاف عالمی نبرد آزمائی کو تقویت بہم پہنچائی ہے۔‘‘
ویکسین کی شروعات کے دوران، بھارتی عوام نے سائنس میں غیر معمولی اعتماد ظاہر کیا۔ ہمارے ڈاکٹروں، نرسوں، ہراول کارکنان، سائنسدانوں، اختراع کاروں اور صنعت کاروں نے ایک محفوظ کرۂ ارض کو یقینی بنانے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ میں ان کے جوش و جذبے کی ستائش کرتا ہوں۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7666
India creates history again! Congrats to all Indians on crossing the special figure of 200 crore vaccine doses. Proud of those who contributed to making India’s vaccination drive unparalleled in scale and speed. This has strengthened the global fight against COVID-19. https://t.co/K5wc1U6oVM
— Narendra Modi (@narendramodi) July 17, 2022
Throughout the rollout of the vaccine, the people of India have shown remarkable faith in science. Our doctors, nurses, frontline workers, scientists, innovators and entrepreneurs have played a key role in ensuring a safer planet. I appreciate their spirit and determination.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 17, 2022