وزیر اعظم شری نریندر مودی نے 20 نومبر کو جارج ٹاؤن، گیانا میں دوسرے بھارت-کیرکوم سربراہی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر کیتھ راؤلی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی جانب سے بھارت کے معروف یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) پلیٹ فارم کو اپنانے پر وزیر اعظم راؤلی کو مبارکباد دی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبے میں مزید تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے وزیر اعظم راؤلی کی رواں سال کے اوائل میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر بھی تعریف کی۔
ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، جس میں سیکیورٹی، صحت، نقل و حمل، زراعت، استعداد سازی، ثقافتی تبادلے اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون شامل تھا۔ مذاکرات کے بعد خوراک کی پروسیسنگ کے بارے میں ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
*************
(ش ح ۔ ا س ک ۔ ت ع
U.No 2782
Prime Ministers @narendramodi and @DrKeithRowley of Trinidad & Tobago met on the sidelines of the 2nd India-CARICOM Summit in Guyana. PM Modi congratulated PM Dr. Rowley on Trinidad & Tobago’s adoption of the UPI platform.
— PMO India (@PMOIndia) November 21, 2024
The two leaders explored ways to further enhance… pic.twitter.com/twg3qqaOXH
Had a very fruitful meeting with Prime Minister Dr. Keith Rowley of Trinidad & Tobago. We talked about how to diversify trade linkages between our nations. Areas like science, healthcare, education, renewable energy and agriculture offer great potential for cooperation. It is a… pic.twitter.com/zuF6jQAuUL
— Narendra Modi (@narendramodi) November 21, 2024