Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام کے ذریعے آئی شری سونل ماتا کی پیدائش كے صد سالہ پروگرام سے خطاب کیا

وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام کے ذریعے آئی شری سونل ماتا کی پیدائش كے صد سالہ پروگرام سے خطاب کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے سونل ماتا کی پیدائش كے صد سالہ پروگرام سے خطاب کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آئی شری سونل ما کی پیدائش کی صد سالہ تقریب پوش کے مقدس مہینے میں ہو رہی ہے اور اس مقدس تقریب سے منسلک ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے سونل ماتا کے آشیرواد کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اس موقع پر پورے چرن سماج اور تمام منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا كہمڈ ڈھا دھام چرن برادری کے لیے عقیدت، طاقت، رسومات اور روایات کا محور ہے۔ میں شری آئی کے قدموں کے سامنے سر جھکاتا ہوں اور سجدہ کرتا ہوں۔

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ سونل ماتا کے پیدائش كی تین روزہ صد سالہ تقریب کی یادیں ابھی بھی تازہ ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوتی سوروپا سونل ماں اس حقیقت کی زندہ مثال ہیں کہ ہندوستان کسی بھی دور میں مجسم روحوں سے خالی نہیں رہا۔ اس ادراك كے ساتھ  کہ گجرات اور سوراشٹر خاص طور پر عظیم سنتوں اور شخصیات کی سرزمین رہی ہیں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس خطے میں بہت سے سنتوں اور عظیم روحوں نے پوری انسانیت کے لیے اپنا نور پھیلایا ہے۔ انہوں نے یہ بتاتے ہوءے کہ مقدس گرنار بھگوان دتا تریہ اور ان گنت سنتوں کا مقام رہا ہے كہا كہ سوراشٹرا کی اس لازوال سنت روایت میں شری سونل ماتا جدید دور کے لیے روشنی کی کرن کی طرح تھیں۔ اُن کی روحانی توانائی، انسانی تعلیمات اور تپسیا نے ان کی شخصیت میں ایک حیرت انگیز الوہی كشش پیدا کی جسے آج بھی جوناگڑھ اور مڈھ ڈا کے سونل دھام میں محسوس کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا كہسونل ماں کی پوری زندگی عوامی بہبود، ملک اور مذہب کی خدمت کے لیے وقف تھی جس میں انہوں نے بھگت باپو، ونوبا بھاوے، روی شنکر مہاراج، کنبھائی لہری، کلیان شیٹھ جیسے عظیم لوگوں کے ساتھ کام کیا۔ وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ وہ چرن برادری کے اسكالروں میں ایک خاص مقام رکھتی تھیں اور انہوں نےبہت سے نوجوانوں کو ہدایت دے کر ان کی زندگیاں بدل دی تھیں۔ معاشرے میں ان کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے معاشرے میں تعلیم اور نشے سے نجات کے لیے ان کی شاندار خدمات کا ذکر کیا اور کہا کہ سونل ماتا سماج کو برائیوں سے بچانے کے لیے سرگرم رہیں اور کچھ کے ووور گاوں سے حلاف دلانے كی ایک بہت بڑی مہم شروع کی تھی جس میں محنت اور مویشیوں کی حفاظت کرکے خود انحصاری پر زور دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ روحانی اور سماجی کاموں کے ساتھ ساتھ سونل ماں ملک کے اتحاد اور سالمیت کی بھی مضبوط محافظ تھیں اور تقسیم کے وقت جوناگڑھ کو توڑنے کی سازشوں کے خلاف ماں چندی کی طرح کھڑی ہوئیں۔

اس تمہید كے ساتھ كہشری سونل ماں ملک کے لیے چرن برادری کے تعاون کی ایک عظیم علامت ہیںوزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کے صحیفوں میں بھی اس سماج کو ایک خاص مقام اور احترام دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھاگوت پران جیسی مقدس کتابوں میں چرن برادری کو شری ہری کی براہ راست اولاد کہا گیا ہے۔ ماں سرسوتی كا بھی اس سماج پر خصوصی كرم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا كہ اس سماج میں بہت سے اسکالرز پیدا ہوئے۔ انہوں نے پوجیا تھرن باپو، پوجیا اسر داس جی، پنگلشی باپو، پوجیہ کاگ باپو، میروبا باپو، شنکردن باپو، شمبھودان جی، بھجنک نارنسوامی، ہیموبھائی گدھوی، پدم شری کاوی داد اور پدم شری بھیکھودان گدھوی اور ایسی بہت سی شخصیات کی مثالیں دیں جنہوں نے چرن سماج کو مالا مال کیا ہے۔چرن کا وسیع ادب آج بھی اس عظیم روایت کا ثبوت ہے۔ حب الوطنی کے گیت ہوں یا روحانی خطبات، چرن ادب نے صدیوں سے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے شری سونل ما کی طاقتور تقریر کا حوالہ بھی دیا جو اس کی ایک بہترین مثال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے کبھی روایتی طریقوں سے تعلیم حاصل نہیں کی، لیکن انہیں سنسکرت جیسی زبان پر مکمل عبور حاصل تھا اور صحیفوں کا گہرا علم تھا۔ وزیر اعظم نے كہا كہجن لوگوں نے ان سے رامائن کی کہانی سنی وہ اسے کبھی نہیں بھول سکتے۔ اس ادراك كے ساتھ  کہ اگر سونل ماتا کو 22 جنوری کو اجودھیا کے شری رام مندر میں ہونے والی پران پرتیشتھا کی تقریب کے بارے میں پتہ چلتا تو ان کی خوشی کی کوئی حد نہیں رہتی۔ وزیر اعظم نے ہر ایک سے 22 جنوری کے مبارک موقع پر شری رام جیوتی کو روشن کرنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے ملک میں مندروں کے لیے کل سے شروع ہونے والی صفائی مہم پر بھی بات کی اور کہا كہہمیں اس سمت میں بھی مل کر کام کرنا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ایسی کوششوں سے شری سونل ماں کی خوشی کئی گنا بڑھ جائے گی۔

خطاب ختم كرتے ہوءے وزیر اعظم نے کہا کہ شری سونل ماں کی تحریک ہمیں ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ اور خود انحصار ملک بنانے کے رُخ پر کام کرنے کے لیے نئی توانائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے ان مقاصد کو حاصل کرنے میں چرن سماج کے کردار کو بھی تسلیم کیا۔ وزیر اعظم نے یہ بتاتے ہوءے كہسونل ماں کی طرف سے دیے گئے 51 احکامات چرن سماج کے لیے رہنمائی كا ذریعہ ہیں، وزیر اعظم نے چرن برادری پر زور دیا کہ وہ سماج میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کام جاری رکھیں۔ انہوں نے سماجی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کے لیے مڈھ ڈا دھام میں جاری سداورتا کے مسلسل یگیہ کی تعریف کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ مڈھا ڈا دھام مستقبل میں بھی قوم کی تعمیر کی ایسی بے شمار رسومات کو تحریک دیتا رہے گا۔

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 3568