Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے وینچر کیپیٹل اور پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی

وزیر اعظم نے وینچر کیپیٹل اور پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی


نئی دہلی۔ 17  دسمبر       وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک کلیان مارگ پر وینچر کیپیٹل اور پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے نمائندوں کے ساتھ ایک گول میزکانفرنس کی میزبانی کی۔

ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے وزیراعظم کی مسلسل کوشاں رہے ہیں ۔ گزشتہ سات سالوں میں حکومت نے اس سلسلے میں متعدد اہم اقدامات کیے ہیں۔اسی سلسلے میں اس ملاقات کا انعقاد کیا  اور یہ بھی واضح کیا گیا کہ کس طرح وزیراعظم آئندہ بجٹ سے پہلے معلومات اکٹھا کرنے کے لیے صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ ذاتی طور پر بات چیت کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے ہندوستان میں’ایز آف ڈوئنگ بزنس’ ( کاروبار کرنے میں آسانی)  کو بہتر بنانے، زیادہ سرمایہ کو راغب کرنے اور ملک میں اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تجاویز طلب کیں۔ انہوں نے نمائندوں کی جانب سے موصول ہونے والی عملی تجاویز کو سراہا اور کہا کہ حکومت ان مسائل اور چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید اصلاحات کے لیے حکومت کے ذریعہ کی گئی کوششوں، پی ایم گتی شکتی جیسے اقدامات کے مستقبل کے امکانات، اور غیر ضروری تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہندوستان میں زمینی سطح پر ہونے والی اختراعات اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کا بھی ذکر کیا۔

وینچر کیپٹل اور پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے نمائندوں نے وزیر اعظم کی  قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی جو ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے پیچھے ایک اہم محرک رہی ہے۔ ملک میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے جناب سدھارتھ پئی نے وزیر اعظم کو ‘اسٹارٹ اپ پرائم منسٹر’ قرار دیا۔

وینچر کیپٹل اور پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے نمائندوں نے ملک کی کاروباری صلاحیت کے بارے میں بھی بات کی، اور اس سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے تاکہ ہمارے اسٹارٹ اپ عالمی سطح پر پہنچ سکیں۔ جناب پرشانت پرکاش نے زرعی اسٹارٹ اپس میں موجود مواقع پر روشنی ڈالی ۔ جناب راجن آنندن نے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان کو تعلیم کا عالمی مرکز بنانے کی سمت کام کرنے کا مشورہ دیا۔ جناب شانتنو نلواڑی نے پچھلے 7 سالوں میں ملک کی طرف سے کی گئی اصلاحات خاص طور پر دیوالیہ اور دیوالیہ پن کوڈ (آئی بی سی) کے قیام کے قدم کی سائش کی۔جناب امیت ڈالمیا نے کہا کہ ہندوستان بلیک اسٹون (فنڈز) کے لیے عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جغرافیائی خطے میں شامل ہے۔ جناب وپل رونگٹا نے ان پالیسی اقدامات کی تعریف کی جو حکومت کی طرف سے ہاؤسنگ سیکٹر میں خاص طور پر سستی رہائش کے شعبے میں اٹھائے گئے ہیں۔ نمائندوں نے ان مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا جو توانائی کی منتقلی کے شعبے میں ہندوستان کے مثالی آب و ہوا کے وعدوں کی وجہ سے ابھر رہے ہیں۔ انہوں  نے فن ٹیک اور مالی انتظامات، ایک سروس کے طور سوفٹ ویئر (ایس اے اے ایس) وغیرہ جیسے شعبوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے ہندوستان کو 5 ٹریلین کی معیشت بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کی بھی تعریف کی۔

اس بات چیت میں ایکسل سے جناب پرشانت پرکاش، سیکوئیا سے جناب راجن آنندن، ٹی وی ایس کیپٹلز سے جناب گوپال سرینواسن، ملٹیپلس سے محترمہ رینوکا رامناتھ، سافٹ بینک سے جناب منیش ورما، جنرل اٹلانٹک سے جناب سندیپ نائک، کیدار کیپیٹل سے منیش کیجریوال، کریس سے ایشلے مینیزس، کوٹک الٹرنیٹ ایسیٹس سے سرینی سری نواسن، انڈیا ریسرجنٹ سے جناب  شانتنو نلواڑی، تھری ون فورسے جناب  سدھارتھ پائی، اویشکار سے جناب ونیت رائے، ایڈونٹ سے محترمہ شویتا جالان، بلیک اسٹون سے جناب امیت ڈالمیا، ایچ ڈی ایف سی سے جناب ویپول رونگٹا، بروک فیلڈ سے جناب انکور گپتا، ایلیویشن سے جناب مکل اروڑہ، پروس سے جناب سہراج سنگھ، گاجا کیپیٹل سے جناب رنجیت شاہ، یورنیسٹ سے جناب سنیل گوئل اوراین آئی آئی ایف سے جناب پدمنابھ سنہا نے شرکت کی۔ اس بات چیت میں خزانہ کے مرکزی وزیر ، وزیر مملکت  کے علاوہ ، وزیر اعظم کے دفتر اور وزارت خزانہ کے افسران بھی موجود تھے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-14463