Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ویر بال دیوس پر صاحبزادوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کو یاد کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویر بال دیوس پر صاحبزادوں کی بے مثال بہادری اور قربانی کو یاد کیا۔ وزیر اعظم جناب مودی نے  کہا کہ   ان کی قربانی، بہادری اور اقدار کے تئیں عزم کی روشن مثال ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماتا گجری جی اور شری گرو گوبند سنگھ جی کی بہادری کو بھی یاد کیا۔

 

وزیر اعظم نےایکس پر لکھا ۔

 

‘‘آج ویر بال دیوس کے موقع پر ہم صاحبزادوں کی بے مثال بہادری اور قربانی کو یاد کرتے ہیں۔ وہ چھوٹی عمر میں اپنے ایمان اور اصولوں پر ڈٹے رہے، اپنی ہمت سے نسلوں کو متاثر کیا۔ ان کی قربانی ،بہادری اور عزم کی روشن مثال ہے۔ ہم ماتا گجری جی اور شری گرو گوبند سنگھ جی کی بہادری کو بھی یاد کرتے ہیں۔ وہ ہمیشہ ایک  انصاف پسند اور ہمدرد معاشرے کی تعمیر کی سمت ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے۔

****

ش ح۔ ع و ۔ خ م

U. No. 4569