وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وزارت تعلیم کی پہل جی 20 جن بھاگیداری تقریب میں ریکارڈ شرکت کی ستائش کی۔
ہندوستان کی جی 20 صدارت کے مرکزی فوخس کے طور پر، وزارت تعلیم سرگرمیوں اور پروگراموں کی ایک سیریز کا اہتمام کر رہی ہے جس کا مقصد خاص طور پر بلینڈڈ آموزش کے ضمن میں ’’ بنیادی خواندگی اور عدد شناسی (ایف ایل این) کو یقینی بنانا‘‘ کے موضوع کو فروغ دینا اور اس کی تائید کرنا ہے۔
اب تک 1.5 کروڑ سے زیادہ افراد بشمول طلباء، اساتذہ اور کمیونٹی ممبران اس پہل میں جوش و خروش سے شامل ہو چکے ہیں۔
وزارت تعلیم کے ٹویٹ تھریڈ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
’’اس ریکارڈ شرکت سے بہت پرجوش ہوں۔ یہ ایک جامع اور پائیدار مستقبل کے لیے ہمارے مشترکہ وژن کو تقویت دیتا ہے۔ ان تمام لوگوں کو مبارکباد جنہوں نے حصہ لیا اور ہندوستان کی جی –20 صدارت کو مضبوط کیا۔‘‘
Thrilled by this record participation. This reinforces our shared vision for an inclusive and sustainable future. Compliments to all those who have taken part and strengthened India’s G-20 Presidency. https://t.co/VwkNwgJxXp
— Narendra Modi (@narendramodi) June 10, 2023
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-0000