Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ودھان سودھا، بنگلورو میں سنت شاعر سری کنکا داسا اور مہارشی والمیکی کے مجسموں پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنگلورو کے ودھان سودھا میں سنت شاعر سری کنکا داسا اور مہرشی والمیکی کے مجسموں پر پھول چڑھائے۔

سری کنکا داسا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:‘‘آج، کنکا داسا جینتی کے مبارک موقع پر، میں نے بنگلورو میں سری کنکا داسا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ہمیں بھکتی کا راستہ دکھانے، کنڑ ادب کو مالا مال کرنے اور سماجی اتحاد کا پیغام دینے کے لیے ہم ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے۔’’

وزیر اعظم نے مہارشی والمیکی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بارے میں ٹویٹ بھی کیا۔

وزیر اعظم مودی کے ساتھ کرناٹک کے وزیر اعلی جناب بسوراج بومائی اور کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت اور دیگر بھی تھے۔

*************

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.12413