Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے یوم تاسیس پر بہادر اہلکاروں کو سلام پیش کیا


نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے بہادر اہلکاروں کی ہمت، لگن اور بے لوث خدمات کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوم تاسیس کے موقع پر انہیں مبارکباد دی۔

 

ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:

 

‘‘نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے یوم تاسیس کے اس خاص موقع پر، ہم بہادر اہلکاروں کی ہمت، لگن اور بے لوث خدمات کو سلام کرتے ہیں جو مصیبت کے وقت ڈھال ہیں۔ جان بچانے، آفات سے نمٹنے اور ہنگامی حالات کے دوران حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان کا غیر متزلزل عزم واقعی قابل تعریف ہے۔ این ڈی آر ایف نے آفات سے نمٹنے اور انتظام میں عالمی معیارات بھی قائم کیے ہیں۔’’ @NDRFHQ

 

************

 

ش ح۔ ام ۔ م ص

 (U:5396