Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے نیرج یادو کو ایشیٔن پیرا گیمزمیں مردوں کے ڈِسکس تھرو مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایتھلیٹ نیرج یادو کو معذوری سے متاثرہ افراد کے ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے ڈسکس تھرو- ایف 54/55/56 زمرے  میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے انہیں ایک حقیقی چیمپیٔن قرار دیتے ہوئے، نیرج یادو کے غیر متزلزل عزم اور کوشش کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’نیرج یادو ایک حقیقی چیمپیٔن ہے !

نیرج یادو کو ایشیٔن پیرا گیمز میں مردوں کے ڈسکس تھرو – ایف 54/55/56 زمرے میں شاندار سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ اس غیر معمولی کامیابی سے ان کے غیر متزلزل عزم اور کوشش کی عکاسی ہوتی ہے۔ بھارت کو اس شاندار کامیابی پر بہت فخر ہے۔ ‘‘

**********

ش ح ۔   ع م  – م ش

U. No.204