Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے نوجوان اذہان کو ترقی اور سیکھنے کے لیے موسم گرما کی چھٹیوں کافائدہ اٹھانے کی حوصلہ افزائی کی


ملک بھر کے نوجوان دوستوں کو موسم گرما کی تعطیلات کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس وقت کو تفریح ، سیکھنے اور ذاتی ترقی کے لیے استعمال کریں ۔

لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب تیجسوی سوریا کی ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں انہوں نے لکھا:

’’میرے تمام نوجوان دوستوں کو ایک شاندار تجربہ اور خوشگوار تعطیلات کی نیک خواہشات ۔ جیسا کہ میں نے گذشتہ اتوار کو  #من کی بات میں کہا تھا کہ موسم گرما کی تعطیلات،لطف اٹھانے ، سیکھنے اور بڑھنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہیں ۔ اس سمت میں اس طرح کی کوششیں بہت اچھی  ہیں ۔ ‘‘

******

 (ش  ح۔  ع ح۔ اش  ق)

UR-9237