Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے  نوجوانوں سے سرحدی گاؤوں کا دورہ کرنے کی اپیل کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  ہر ایک سے، اور خاص طور پر نوجوانوں سے سرحدی گاؤوں کا دورہ کرنے کی اپیل کی۔

جناب مودی نے کہا کہ  اس سے  ہمارے نوجوانوں کو مختلف ثقافتوں سے روبرو ہونے اور وہاں رہنے والوں کی  مہمان نوازی کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

امرت مہوتسو کے ٹوئٹر ہینڈل نے  سلسلہ وار ٹوئٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ  وائبرینٹ ولیجز پروگرام کے تحت اوڈیشہ کے نوجوان  آج کل کبیتھو اور ٹیوٹنگ گاؤوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

وائبرینٹ ولیجز پروگرام  نوجوانوں کو  اس شمال مشرقی خطہ کے  طرز زندگی، قبائل، فوک موسیقی اور دستکاری کے بارے میں جاننے  اور  مقامی ذائقوں اور قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

امرت مہوتسو کے سلسلہ وار ٹوئٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا:

’’یہ ضرور ایک یادگار تجربہ رہا ہوگا۔ میں دوسروں سے بھی، خاص طور پر ہندوستان کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سرحدی گاؤوں کا دورہ کریں۔  اس سے  ہمارے نوجوانوں کو مختلف ثقافتوں سے روبرو ہونے اور وہاں رہنے والوں کی  مہمان نوازی کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔‘‘

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3981