وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ناگپور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 سے ناگپور اور بلاس پور کو جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی۔
وزیر اعظم نے وندے بھارت ایکسپریس کے ٹرین کے ڈبوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ جناب مودی نے وندے بھارت ایکسپریس کے لوکوموٹیو انجن کے کنٹرول سینٹر کا معائنہ کیا اور ناگپور اور اجنی ریلوے اسٹیشنوں کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ ناگپور سے بلاسپور کا سفر اب سات آٹھ گھنٹے کے بجائے ساڑھے 5 گھنٹے میں طے ہوگا۔
وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:
‘‘ناگپور اور بلاس پور کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس ٹرین سے کنیکٹیویٹی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔’’
Flagged off the Vande Bharat Express between Nagpur and Bilaspur. Connectivity will be significantly enhanced by this train. pic.twitter.com/iqPZqXE4Mi
— Narendra Modi (@narendramodi) December 11, 2022
नागपूर-बिलासपूर वंदे भारत एक्स्प्रेसला हिरवा झेंडा दाखवला. या ट्रेनमुळे दळणवळणात लक्षणीय वाढ होईल. pic.twitter.com/KLWGbnQwPr
— Narendra Modi (@narendramodi) December 11, 2022
وزیر اعظم جب ناگپور ریلوے اسٹیشن پہنچے تو ان کے ساتھ مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب ایک ناتھ شنڈے، مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس اور بذریعہ سڑک نقل و حمل اور شاہ راہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری بھی تھے۔
پس منظر
اس ٹرین کے شروع ہوجانے سے خطے میں سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور سفر کا ایک آرام دہ اور تیز سہولت فراہم ہو جائے گی۔ ناگپور سے بلاسپور کا سفر اب 5 گھنٹے 30 منٹ کا ہوگا۔ یہ ملک میں شروع کی جانے والی چھٹی وندے بھارت ٹرین ہے اور یہ اس سے پہلے والی ٹرینوں کے مقابلے میں ایک جدید ورژن ہے۔ یہ بہت ہلکی اور کم مدت میں زیادہ رفتار تک پہنچنے کی متحمل ہے۔ وندے بھارت دوئم مزید جدید اور بہتر خصوصیات سے لیس ہے مثلاً صرف 52 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنا اور زیادہ سے زیادہ 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنا۔ مزید بہتر وندے بھارت ایکسپریس کا وزن 392 ٹن ہوگا جب کہ اس کے سابقہ ورژن کا وزن 430 ٹن تھا۔ اس میں آن ڈیمانڈ وائی فائی سہولت بھی ہوگی۔ ہر کوچ میں 32″ کے اسکرین لگے ہوئے ہیں جو مسافروں کی معلومات اور معلوماتی تفریح دونوں فراہم کرتے ہیں۔ سابقہ ورژن میں یہ اسکرین 24″ کے ہیں۔ وندے بھارت ایکسپریس ماحول دوست بھی ہوگی کیونکہ اے سی کی صلاحیت 15 فیصد زیادہ توانائی کی حامل ہو گی۔ ٹریکشن موٹر کی دھول سے پاک صاف ہوا کے نظام سے کولنگ کے ساتھ، سفر زیادہ آرام دہ ہو جائے گا۔ سائیڈ ریکلائنر سیٹ کی سہولت جو پہلے صرف ایگزیکٹو کلاس کے مسافروں کو فراہم کی جاتی تھی اب تمام کلاسوں کے لیے دستیاب ہو گی۔ ایگزیکٹو کوچیز میں 180 ڈگری گھومنے والی نشستوں کی اضافی خصوصیت شامل کی گئی ہے۔
وندے بھارت ایکسپریس کے نئے ڈیزائن میں ہوا صاف کرنے کے لئے چھت پر نصب پیکیج یونٹ (رمپو) میں فوٹو کیٹلیٹک الٹرا وائلٹ ایئر پیوریفیکیشن سسٹم نصب کیا گیا ہے۔چندی گڑھ کی سنٹرل سائنٹیفک انسٹرومنٹس آرگنائزیشن (سی ایس آئی او) نے جیسا کہ تجویز کیا ہے یہ سسٹم رمپو کے دونوں سروں پر گنجائش کے مطابق ڈیزائن اور نصب کیا گیا ہے تاکہ تازہ ہوا اور واپس لوٹنے والی ہوا کے ذریعے آنے والے جراثیم، بیکٹیریا، وائرس وغیرہ سے ہوا کو فلٹر اور صاف کیا جا سکے۔
وندے بھارت ایکسپریس دوئم کئی لحاظ سے اعلیٰ اور ہوائی جہاز جیسے سفر کے تجربات پیش کرتی ہے۔ یہ جدید ترین حفاظتی خصوصیات سے لیس ہے جس میں مقامی طور پر تیار کردہ ٹرین کے تصادم سے بچاؤ کا نظام کووچ بھی شامل ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
Flagged off the Vande Bharat Express between Nagpur and Bilaspur. Connectivity will be significantly enhanced by this train. pic.twitter.com/iqPZqXE4Mi
— Narendra Modi (@narendramodi) December 11, 2022
नागपूर-बिलासपूर वंदे भारत एक्स्प्रेसला हिरवा झेंडा दाखवला. या ट्रेनमुळे दळणवळणात लक्षणीय वाढ होईल. pic.twitter.com/KLWGbnQwPr
— Narendra Modi (@narendramodi) December 11, 2022