Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ناگاپٹنم، ہندوستان اور کنکیسن تھورائی، سری لنکا کے درمیان فیری خدمات کے آغاز سے خطاب کیا

وزیر اعظم نے ناگاپٹنم، ہندوستان اور کنکیسن تھورائی، سری لنکا کے درمیان فیری خدمات کے آغاز سے خطاب کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعہ ناگاپٹنم، ہندوستان اور کنکیسن تھورائی، سری لنکا کے درمیان فیری خدمات کے آغاز سے خطاب کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور سری لنکا سفارتی اور اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں اور ناگاپٹنم اور کنکیسن تھورائی کے درمیان فیری سروس کا آغاز تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ثقافت، تجارت اور تہذیب کی مشترکہ تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نےکہا کہ ناگاپٹنم اور آس پاس کے شہر سری لنکا سمیت کئی ممالک کے ساتھ سمندری تجارت کے لیے جانے جاتے ہیں اور پومپوہار کی تاریخی بندرگاہ کا ذکر ایک مرکز کے طور پر ملتا ہے۔ قدیم تامل ادب میں انہوں نے سنگم کے زمانے کے ادب کے بارے میں بھی بات کی جیسے پٹن پلائی اور منی میکالائی جو دونوں ممالک کے درمیان کشتیوں اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے عظیم شاعر سبرامنیم بھارتی کےگیت’سندھو ندھیئن مسائی‘ کا بھی ذکر کیا ، جس میں ہندوستان اور سری لنکا کو ملانے والے ایک پل کا ذکر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیری سروس ان تمام تاریخی اور ثقافتی رابطوں کو زندہ کرتی ہے۔

صدر وکرما سنگھے کے حالیہ دورے کے دوران، وزیر اعظم نے بتایا کہ رابطہ کاری کے مرکزی موضوع کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کے لیے مشترکہ طور پر ایک وژن دستاویز معرض وجودہ میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا “رابطہ کاری صرف دو شہروں کو قریب لانے کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ ہمارے ممالک کو بھی قریب لاتی ہے، ہمارے لوگوں کو قریب کرتی ہے اور ہمارے دلوں کو بھی قریب کرتی ہے”، جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ رابطوں سے تجارت، سیاحت اور عوام کے درمیان روابط میں اضافہ ہوتا ہے جس سے دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم نے 2015 میں اپنے سری لنکا کے دورے کو یاد کیا جب دہلی اور کولمبو کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کی گئی تھیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بعدازاں ، سری لنکا سے یاتریوں کے شہر کشی نگر میں پہلی بین الاقوامی پرواز کی لینڈنگ کا جشن بھی منایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چنئی اور جافنا کے درمیان براہ راست پروازیں 2019 میں شروع ہوئیں، اور اب ناگاپٹنم اور کنکیسن تھورائی کے درمیان فیری سروس اس سمت میں ایک اور اہم قدم ہے۔

“رابطہ کاری کے لیے ہمارا وژن ٹرانسپورٹ کے شعبے سے آگے ہے”، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور سری لنکا فن ٹیکنالوجی اور توانائی جیسے وسیع شعبوں میں قریبی تعاون کرتے ہیں۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ڈیجیٹل ادائیگی یو پی آئی کی وجہ سے ہندوستان میں ایک عوامی تحریک اور زندگی کا ایک طریقہ بن گئی ہے، جناب مودی نے بتایا کہ دونوں حکومتیں یو پی آئی اور لنکا پے کو جوڑ کر فن ٹیک سیکٹر کنیکٹیویٹی پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے توانائی  کے تحفظ اور بھروسے کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے گرڈ کو جوڑنے پر بھی زور دیا کیونکہ توانائی کی حفاظت ہندوستان اور سری لنکا دونوں کے ترقیاتی سفر کے لیے اہم ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی اور ترقی کے لیے شراکت داری ہند- سری لنکا باہمی تعلقات کے مضبوط ترین ستونوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا، “ہمارا وژن ترقی کو سب تک لے جانا ہے، کسی کو پیچھے نہیں چھوڑنا”۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سری لنکا میں ہندوستانی امداد سے نافذ کئے گئے منصوبوں نے لوگوں کی زندگیوں کو چھو لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی صوبے میں ہاؤسنگ، پانی، صحت اور ذریعہ معاش سے متعلق کئی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور کنکیسن تھورائی ہاربر کی جدید کاری کے لیے تعاون فراہم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ شمال سے جنوب کو ملانے والی ریلوے لائنوں کی بحالی ہو؛ مشہور جافنا ثقافتی مرکز کی تعمیر؛ پورے سری لنکا میں ایمرجنسی ایمبولینس سروس کا آغاز؛ یا ڈک اویا کے ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال میں ہم سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے وژن کے ساتھ کام کر رہے ہیں” ۔

حال ہی میں ہندوستان کی میزبانی میں منعقدہ جی 20 سربراہی اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے وسودھیوا کٹمبکم کے ہندوستان کے وژن کو اجاگر کیا جس کا بین الاقوامی برادری نے خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وژن کا ایک حصہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کو بانٹنے کو ترجیح دے رہا ہے۔ انہوں نے جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری کے آغاز کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ ایک اہم رابطہ کاریڈور ہے جو پورے خطے پر بڑے پیمانے پر اثر ڈالے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سری لنکا کے عوام بھی اس سے مستفید ہوں گے کیونکہ اس سے  ہمارے دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی رابطہ مضبوط ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے آج فیری سروس کے کامیاب آغاز پر سری لنکا کے صدر، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے رامیشورم اور تلیمنار کے درمیان فیری سروس کو دوبارہ شروع کرنے کے سمت میں  کام کرنے کے بارے میں بھی بات کی۔ وزیر اعظم نے کہا ، “ہندوستان اپنے لوگوں کے باہمی فائدے اور اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سری لنکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے” ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10802