وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ترقی پسند صنفی پالیسیاں اپنانے کے لیے ناگالینڈ کے وانسوئی گاؤں کے لوگوں کی تعریف کی ہے۔
راجیہ سبھا کی رکن اسمبلی محترمہ ایس پھنگن کونیاک نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وانسوئی کی خواتین کو پہلی بار مورنگ میں داخل ہونے اور لاگ ڈرم بجانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اب تک کی روایت میں وہاں کبھی بھی عورتوں کو مورنگ کے اندر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
رکن پارلیمنٹ کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
”ایک بہت اہم قدم، جو خواتین کے وقار اور عطائے اختیار کو فروغ دے گا۔ وانسوئی گاؤں کے لوگوں کو خراج تحسین۔“
A very important step, which will give a boost to dignity and empowerment of women. Compliments to the people of Wansoi village. https://t.co/BBLzvgnnAH
— Narendra Modi (@narendramodi) April 15, 2023
*************
ش ح۔ ف ش ع- ک ا
U: 4129
A very important step, which will give a boost to dignity and empowerment of women. Compliments to the people of Wansoi village. https://t.co/BBLzvgnnAH
— Narendra Modi (@narendramodi) April 15, 2023