Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کے نتیجے میں انسانی جانوں کے زیاں پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کے سبب جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا:

’’نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کے واقعے سے دلی صدمہ پہنچا ہے۔ میری ہمدردیاں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ حکام اس بھگدڑ سے متاثرہ تمام افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-7165