Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے میسور، کرناٹک میں پروگرام ’پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال کییاد میں‘ کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نے میسور، کرناٹک میں پروگرام ’پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال کییاد میں‘ کا افتتاح کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک کے میسور میں، میسورویونیورسٹی میں ’پروجیکٹ ٹائیگر‘ کے 50 سال کییادگاری پروگرام کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے انٹرنیشنل بگ کیٹس الائنس(آئی بی سی اے)کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے پبلیکیشنز–’ٹائیگرکےتحفظ کے لئے امرت کال کا وژن‘جاری کیا، جو ٹائیگر ریزرو کے انتظامی تاثیر کی تشخیص کے 5ویں دور کی خلاصہ رپورٹ ہے، شیروں کی تعداد کا اعلان کیا اور آل انڈیا ٹائیگر اسٹیمیشن (5ویں سائیکل) کی خلاصہ رپورٹ جاری کی۔ انہوں نے پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال مکمل ہونے پر ایکیادگاری سکہ بھی جاری کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ہندوستان میں شیروں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باوقار لمحے پر تبصرہ کیا اور شیروں کو کھڑے ہو کر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ ٹائیگر کے آج 50 سال مکمل ہونے کے تاریخی واقعہ کا ہر کوئی گواہ ہے اور کہا کہ اس کیکامیابی نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے لئے فخر کا لمحہ ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان نے نہ صرف شیروں کی آبادی کو کم ہونے سے بچایا ہے بلکہ ایک ایسا ماحولیاتی نظام بھی فراہم کیا ہے جہاں شیر پنپ سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال میں، دنیا کے شیروں کی آبادی کا 75 فیصد ہندوستان میں ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ایک اتفاق ہے، ہندوستان میں شیروں کے ذخائر 75 ہزار مربع کلومیٹر پر محیط ہیں اور گزشتہ دس سے بارہ سالوں میںملک میں شیروں کی آبادی میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستان میں شیروں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے بارے میں دنیا بھر کے جنگلی حیاتیات کے شائقین کے ذہنوں میں اس سوال کو دہراتے ہوئے کہ دوسرے ممالک کے مقابلے جہاں یہیا تو جمود کا شکار ہے یا زوال کا شکار ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ، اس کا جواب ہندوستان کی روایات اور ثقافت میں پوشیدہ ہے۔ حیاتیاتی تنوع اور ماحولیات کی طرف اس کی فطری خواہش۔  وزیر اعظم نے تبصرہ کیا’’ہندوستان، ماحولیات اور معیشت کے درمیان تنازعہ پر یقین نہیں رکھتا بلکہ دونوں کے بقائے باہمی کو یکساں اہمیت دیتا ہے‘‘۔ ہندوستان کی تاریخ میں شیروں کی اہمیت سےمتعلقیاددہانی کراتے ہوئے وزیر اعظم نے ذکر کیا کہ مدھیہ پردیش میں دس ہزار سال پرانے راک آرٹ پر شیروں کی تصویری نمائش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وسطی ہندوستان کی بھریا برادری اور مہاراشٹر کی ورلی برادری سمیت دیگر لوگ شیر کی پوجا کرتے ہیں، جبکہ ہندوستان میں بہت سی برادریاں، شیر کو دوست اور بھائی مانتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماں درگا اور بھگوان آیاپا شیر کی سواری کرتے ہیں۔

جنگلی حیاتیات کے تحفظ میں ہندوستان کی منفرد کامیابیوں کو ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ’’ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں فطرت کی حفاظت کرنا، ثقافت کا ایک حصہ ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پاس دنیا کے رقبے کا صرف 2.4 فیصد ہے لیکنیہ معروف عالمی حیاتیاتی تنوع میں 8 فیصد کی حصہ رسدی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا ٹائیگر رینج والا ملک ہے، تقریباً تیس ہزار ہاتھیوں کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا ایشیائی ہاتھی رینج والا ملک ہے، اور تقریباً تین ہزار کی آبادی والا سب سے بڑا واحد سینگوالے گینڈوں کا ملک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ایشیائی شیر ہیں اور اس کی آبادی 2015 میں 525 کے لگ بھگ تھی جو 2020 میں بڑھ کر 675 کے قریب ہوگئی ہے۔ گنگا جیسی ندیوں کی صفائی کے لیے کیے جا رہے کام کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے روشنی ڈالی کہ کچھ آبی انواع، جو کبھی خطرے میں سمجھی جاتی تھیں، ان میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے ان کامیابیوں کا سہرا لوگوں کی شرکت اور تحفظ کے کلچر کو دیا۔

وزیر اعظم نے ہندوستان میں کئے گئے کام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ’’جنگلی حیاتیات کو پھلنے پھولنے کے لیے، ماحولیاتی نظام کے لیے، یہ اہم ہے‘‘۔ انھوں نے ذکر کیا کہ ملک میں رام سر سائٹس کی فہرست میں 11 ویٹ لینڈس شامل کی ہیں جس کے ساتھ ہی رام سر  کی کل تعداد 75 ہوگئی ہے۔ انھوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ہندوستان نے 2019 کے مقابلے میں 2021 تک، جنگلات اور درختوں کے احاطے میں 2200 مربع کلو میٹر کا اضافہ کیا ہے۔ پچھلی دہائی میں وزیر اعظم نے کہا کہ کمیونٹی ریزرو کی تعداد 43 سے بڑھ کر 100 ہوگئی ہے اور قومی پارکوں اور سنچریوں کی تعداد 9 سے بڑھ 468 ہوگئی ہے۔ اور وہ بھی ایک دہائی میں۔ ان کے ارد گرد حیاتیاتی سینسٹیو زون کو بھی نوٹیفائی کیا گیا تھا۔

گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر جنگلی حیات کے تحفظ میں اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے شیروں کی آبادی کے لیے کام کرنے کا ذکر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایک جغرافیائی علاقے تک محدود رہنے سے کسی بھی جنگلی جانور کو نہیں بچایا جاسکتا۔ انھوں نے مقامی لوگوں اور جانوروں کے درمیان، جذبات کے ساتھ ساتھ معیشت کا راستہ پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے گجرات میں وائلڈ لائف متر پروگرام شروع کرنے پر روشنی ڈالی جہاں شکار کرنے جیسی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے، نقد انعام کی ترغیب کی پیش کش کی گئی ہے۔ انھوں نے  گیر کے شیروں کے لیے بازآبادکاری کے مرکز شروع کرنے اور گیر کے علاقے میں محکمہ جنگلات میں، خواتین بیٹ گارڈز اور جنگلات کے کارکنوں کو بھرتی کرنے کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے سیاحت اور ماحولیاتی سیاحت کے انتہائی وسیع ماحولیاتی نظام پر بھی روشنی ڈالی، جو کہ اب گیر میں قائم ہوچکا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پروجیکٹ ٹائیگر کی کامیابی کی بہت سی جہتیں ہیں اور اس کی وجہ سے سیاحتی سرگرمیو ں میں اضافہ ہوا ہے، آگاہی کے پروگرام اور ٹائیگرز ریزور میں انسانوں اور جانوروں کے ٹکراؤ میں کمی آئی ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ’’بڑی بلیوں کی موجودگی میں ، جگہ مقامی لوگوں کی زندگیوں اور ماحولیات پر مثبت اثر ڈالا ہے‘‘۔

اس بات  کو ا جاگر کرتے ہوئے کہ چیتے کی نسل ہندوستان میں دہائیوں پہلے معدوم ہوگئی تھی، وزیر اعظم نے اس بڑی بلی کی پہلی کی پہلی کامیابی بین براعظمی نقل مکانی کا ذکر کرتے ہوئے، ان چیتوں کا ذکر کیا جنھیں نامیبیا اور جنوبی افریقہ سے ہندوستان لایا گیا تھا۔ انھوں نے یاد دلایا کہ چند روز قبل کونو نیشنل پارک میں ، چیتے کے چار خوبصورت بچے پیدا ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تقریباً 75 سال قبل معدوم ہونے کے بعد اب چیتا ہندوستان کی سرزمین پر جنم لے چکا ہے۔ انھوں نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور خوشحالی کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے بین الاقوامی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’جنگلی حیاتیات کا تحفظ ایک ملک کا مسئلہ نہیں ہے ، بلکہ ایک عالمگیر مسئلہ ہے‘‘۔ انھوں نے بتایا کہ سال 2019 میں، وزیر اعظم نے  ٹائیگرز کے عالمی دن پر ایشیا میں غیرقانونی شکار کرنے اور جنگلی حیات کی تجار ت کے خلاف اتحاد قائم کرنے پر زور دیا تھا اور یہ تبصرہ بھی کیا کہ بین الاقوامی بگ کیٹس الائنس، اسی جذبے کی توسیع ہے۔ اس کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بڑی بلی سے وابستہ، پورے ماحولیاتی نظام کے لیے، مالی اور تکنیکی وسائل کو اکٹھا کرنا آسان ہوجائے گاجبکہ سلامتی اور تحفظ کے ا یجنڈے کو آسانی سے  لاگو کیا جائے گا، جو ہندوستان سمیت مختلف ممالک کے تجربے سے سامنے آیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ’’انٹرنیشنل بگ کیٹس الائنس کی توجہ دنیا کی 7 بڑی بلیوں کے تحفظ پر مرکوز ہوگی جن میں شیر، ٹائیگر، تیندوے، برفانی چیتے، پوما، جیگار اور چیتے شامل ہیں‘‘۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ممالک جو ان کے گھر ہیں، یہ بلیاں اس تحاد کا حصہ ہوں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ رکن ممالک اپنے تجربات کا اشتراک کرنے، اپنے ساتھی ملک کی زیادہ تیزی سے مدد کرنے اور تحقیق، تربیت، اور صلاحیت سازی پر زور دینے کے قابل ہوں گے۔جناب مودی نے تبصرہ کیا کہ ’’ہم مل کر ان کی نسلوں کو معدوم ہونے سے بچائیں گے اور ان کے لیے ایک محفوظ اور صحتمند ماحولیاتی نظام بنائیں گے‘‘۔

ہندوستان کی جی ٹوینٹی صدارت کے لیے ’ایک زمین، ایک خاندان، ا یک مستقبل‘ کے نعرے کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے اس پیغام کو تقویت حاصل ہوتی ہے کہ انسانیت کے لیے ایک بہتر مستقبل اسی وقت ممکن ہے جب ہمارا ماحول محفوظ رہے اور ہماری حیاتیاتی تنوع مسلسل پرورش پاتی رہی۔انھوں نے اعادہ کیا کہ ’’یہ ہم سب کی ذمے داری ہے، یہ پوری دنیا کی ذمے داری ہے‘‘، سی او پی 26 کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے بڑے اور بامقصد اہداف مقرر کئے ہیں نیزاس باہمی تعاون پر  اعتماد کا اظہار کیا ہے جو ماحولیاتی تحفظ کے ہر مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

اس موقع پر موجود غیرملکی مہمانوں اور معززین کی طرف اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے ان لوگوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کے قبائلی معاشرے کی زندگی اور روایت سے کچھ حاصل کریں۔ انھوں نے ساہیادری اور مغربی گھاٹوں کے ان خطوں پر روشنی ڈالی جہاں قبائلی آباد ہیں اور کہا کہ وہ صدیوں سے شیر سمیت ہر حیاتیاتی تنوع کو افزودہ کرنے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ قبائلی معاشرے کی طرف سے ، دینے اور لینے کے توازن کی روایت کو ، یہاں اپنایا جاسکتا ہے۔ خطاب کے اختتام پر وزیر اعظم نے آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم’دی ایلیفینٹ وسپرس‘ کا ذکر کیا اور کہا کہ فطرت اور مخلوق کے درمیان شاندار تعلق کی ہماری میراث کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے  اختتامیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’مشن لائف اسٹائل یعنی ماحولیات ک ے لیے طرز زندگی کو سمجھنے میں، قبائلی معاشرے کا طرز زندگی بھی بہت مدد کرتا ہے‘‘۔

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو اور ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے اس موقع پر موجود تھے۔

پس منظر

وزیر اعظم نے انٹرنیشنل بگ کیٹس ا لائنس (آئی بی سی اے) کا آغاز کیا۔ 2019 میں ، وزیر اعظم نے ،مطالبے کو ختم کرنے اور ایشیا میں غیر قانونی شکار کرنے اور جنگلی حیات کی تجارت کو سختی کے ساتھ روکنے کے لیے، عالمی رہنماؤں کے اتحاد پر زور دیا تھا۔  وزیر اعظم کے اس پیغام کو آگے بڑھاتے ہوئے، انٹرنیشنل بگ کیٹس الائنس کا آغاز کیا جارہا ہے جو دنیا کی سات بڑی بڑی بلیوں کی سلامتی اور تحفظ پر توجہ دے گا، جن میں  ٹائیگر، شیر، تیندوہ، برفانی تیندوہ، پوما، جیگار اور چیتا شا مل ہیں، ان نسلوں کوپناہ دینے والے ممالک کی رینج کی رکنیت اس میں شامل ہوگی۔

*****

U.No.3890

(ش ح – اع – ر ا)