Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے میزورم کے عوام کو ان کے یوم ریاست پر مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے میزورم کے عوام کو ان کے یوم ریاست پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے میزورم کی مسلسل ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی ہے۔

ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

میزورم کے عوام کو یوم ریاست کی مبارکباد۔ ہندوستان کو میزورم کی منفرد ثقافتی رنگا رنگی، اس کی بھرپور خوبصورتی اور اس کے عوام کے گرمجوش جذبے پر بہت فخر ہے۔ میزو ثقافت بہت متاثر کن ہے، جو روایت اور ہم آہنگی کا امتزاج ہے۔ میزورم کی مسلسل ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔

*************

ش ح۔ ج ق ۔م ش

(U- 5157)