Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے میانمار میں زلزلے کے سانحے کے درمیان سینئر جنرل عزت مآب من آنگ ہلائنگ سے گفتگو کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میانمار کے سینئر جنرل  عزت مآب من آنگ ہلائنگ سے زلزلے کے سانحے کے درمیان گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے اس مشکل گھڑی میں میانمار کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر بھارت کی پختہ وابستگی کو ایک قریبی دوست اور ہمسایہ ملک کے طور پر دہرایا۔ اس قدرتی آفت سے نمٹنے میں، بھارت سرکار نے آپریشن برہما کا آغاز کیا ہے، جو متاثرہ علاقوں میں فوری  راحت  اور مدد فراہم کرنے کا ایک اقدام ہے۔

انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:

’’میانمار کے سینئر جنرل  عزت مآب من آنگ ہلائنگ سے گفتگو کی۔ تباہ کن زلزلے میں جانوں کے ضیاع پر گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ ایک قریبی دوست اور ہمسایہ ملک کے طور پر، بھارت اس مشکل گھڑی میں میانمار کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ آفت سے راحت کا سامان، انسانی امداد، اور تلاش و بچاؤ ٹیمیں تیزی سے متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کی جا رہی ہیں، جو #آپریشن برہما (#OperationBrahma ) کا حصہ ہیں۔‘‘

************

ش ح ۔   ف ا ۔  م  ص

 (U :9169 )