Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مہاویر جینتی کے موقع پر بھگوان مہاویر کے نظریات کےغیر معمولی اثرات کو یاد کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےآج  مہاویر جینتی کے موقع پر بھگوان مہاویر کی لافانی تعلیمات  کو یادکیا، اور اپنی خود کی زندگی پران کی تعلیمات کے گہرے اثرات کےبارےمیں بات کی۔

مودی آرکائیو نے ایکس  پر ایک پوسٹ میں بھگوان مہاویر کی تعلیمات اور جین  برادری کےساتھ وزیراعظم کے دیرینہ روحانی  رشتے کو اجاگر کیا۔

مودی آرکائیوکی ایکس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی؛

’’ بھگوان مہاویر کے نظریات نے مجھ سمیت بے شمار لوگوں کو بہت متاثر کیا ہے۔ ان  کے خیالات ایک پرامن اور ہمدرد دنیا  کی تعمیر کے لیے رہنمائی  فراہم کرتے ہیں۔ ‘‘

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:9764