Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے سندھو درگ میں واقع راجکوٹ قلعہ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے سندھو درگ میں واقع راجکوٹ قلعہ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے سندھو درگ میں واقع راجکوٹ قلعہ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ جناب مودی نے مجسمے کو گلہائے عقیدت نذر کیے اور فوٹوگیلری کا معائنہ بھی کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’آج شام، راجکوٹ قلعہ میں چھترپتی شیواجی کے عظیم الشان مجسمے کی نقاب کشائی کی۔‘‘

आज संध्याकाळी, राजकोट किल्ल्यावरील छत्रपती शिवाजी महाराजांच्या भव्य पुतळ्याचे अनावरण करण्यात आले.

وزیر اعظم کے ساتھ مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش بائیس، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے، مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں کے مرکزی وزیر جناب نرائن رانے، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڈنویس اور جناب اجیت پوار اور بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل آر ہری کمار بھی تھے۔

************

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1782