Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مہاراشٹر میں دُھولے کا دورہ کیا؛ متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی

وزیر اعظم نے مہاراشٹر میں دُھولے کا دورہ کیا؛ متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی

وزیر اعظم نے مہاراشٹر میں دُھولے کا دورہ کیا؛ متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی

وزیر اعظم نے مہاراشٹر میں دُھولے کا دورہ کیا؛ متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی


نئی دہلی،  18فروری  2019؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر میں دُھولے کا دورہ کیا۔ انہوں نے ریاست میں متعدد پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی۔مہاراشٹر کے گورنر جناب سی ودیہ ساگر راؤ، مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری ، ڈاکٹر سبھاش بھامرے، دفاع کے مرکزی وزیر مملکت  اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پُلوامہ میں اپنی جانیں نچھاور کرنے والے بہادروں کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دکھ اور ماتم کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشت گردانہ حملے کی سازش رچنے والوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے کے معاملات میں مداخلت نہ کرنا ہندوستان کی پالیسی رہی ہے۔تاہم اگر کوئی ہندوستان کے معاملات میں دخل اندازی کرتا ہے تو اسے بخشا نہیں جائے گا۔میں نہ صرف ہندوستان کے بہادر سپوتوں کو سلام کرتا ہوں، بلکہ ایسے بہادرسپوتوں کو جنم دینے والی ماؤں کو بھی سلام کرتا ہوں۔ پُلوامہ حملے کے سازش کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور دنیا یہ محسوس کرے گی کہ موجودہ ہندوستان ایک نیا ہندوستان ہے، جس کا تصور نیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر آنسو کا انتقام لیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے پی ایم کے ایس وائی کے تحت لوور پنازرا میڈیم پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا ہے۔اس سے دُھولے اور اس کے ملحقہ علاقوں کے 21 گاؤں کے 7585 ہیکٹیئر علاقے کو سینچائی کی سہولت ملے گی، جو پانی کی قلت والے اس علاقے کے لئے لائف لائن کا کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سینچائی پروجیکٹ کا آغاز دُھولے سمیت مہاراشٹر اور ملک کے دیگر حصوں میں سینچائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں 99سینچائی پروجیکٹوں کی تکمیل کے کام میں تیزی لائی گئی ہے۔ان میں سے 26پروجیکٹوں کا تعلق تو صرف مہاراشٹر سے ہے۔ پنازرا پروجیکٹ ان میں سے ایک ہے۔اس کا آغاز 25سال قبل محض 21کروڑ روپے کی لاگت سے ہوا تھا ، لیکن اب اس کی تکمیل 500کروڑ روپے کی لاگت سے ہوگی۔ یہ مہاراشٹر کے خشک سالی متاثرہ علاقوں تک پانی پہنچانے کی ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے۔

وزیر اعظم نے جلگاؤں –اُڈھانہ دوسری لائن اور برق کاری ریل پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کیا۔2400کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی تکمیل کے کام میں گزشتہ چار برسوں کے دوران تیزی لائی گئی ہے، تاکہ سامانوں اور لوگوں کی نقل و حمل کو سہل بنایا جاسکے۔شمالی اور جنوبی ہندوستان کو جوڑنے والی اس ریل لائن سے ملحقہ علاقوں میں ترقی کو فروغ ملے گا۔

وزیر اعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے بھُساول –باندرہ خاندیش ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس ٹرین سے ممبئی اور بھُساول کے درمیان براہ راست رابطے کی سہولت دستیاب ہوگی۔وزیر اعظم نے نن دربار –اُڈھانہ ایم ای ایم یو ٹرین اور اُڈھانہ-پلاڈی ایم ای ایم یو ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔

وزیر اعظم نے بٹن دبا کر 51کلومیٹر طویل دُھولے-نردانہ ریلوے لائن اور 107کلو میٹر طویل جلگاؤں-منماڈ تیسری ریلوے  لائن کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان پروجیکٹوں سے وقت اور ریل ٹریفک کے بہتر بندوبست میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے اس خطے میں کنکٹی ویٹی اور ترقی کی صورتحال بہتر بنے گی اورجلد ہی ترقی کے معاملے میں دُھولے سورت کو ٹکر دینے لگے گا۔

وزیر اعظم نے سُلواڑے جمپھال کنولی لفٹ ایریگیشن اسکیم کی بھی نقاب کشائی کی۔ یہ دریائے تاپی سے پانی لائے گی اور متصلہ باندھوں، تالابوں اور نہروں کو پانی سپلائی کرے گی، جس سے 100 گاوؤں کے ایک  لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے دُھولے شہر کے لئے اَمرُت (اے ایم آر یو ٹی) کے تحت واٹر سپلائی اسکیم اور انڈر گراؤنڈ سیور پروجیکٹ کا سنگ رکھا، جن پر تقریباً 500کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔یہ واٹر سپلائی اسکیم پینے کے لائق محفوظ پانی دستیاب کرائے گا، جس سے پانی کی قلت کے شکار دُھولے خطے کے پانی سے متعلق مسائل حل ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت ملک کے ہر شہری کی زندگی کو آسان اور بہتر بنانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم سے اتنے مختصر عرصے میں تقریباً 12لاکھ لوگوں کو فائدہ ہوا ہے، جن میں 70ہزار مہاراشٹر کے مریض اور 1800دُھولے کے مریض شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم غریب اور محرومی کے شکار لوگوں کے لئے امید کی ایک کرن ثابت ہوئی ہے۔

 

 

U: 1050