Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مہاتما جیوتیبا پھولے کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عظیم سماجی مصلح مہاتما جیوتیبا پھولے کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے سماجی انصاف اور پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے میں ان کے زبردست تعاون کو بھی یاد کیا۔جناب  مودی نے ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے مہاتما جیوتیبا پھولے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

’’ان کے یوم پیدائش پر، میں مہاتما پھولے کو سلام کرتا ہوں اور سماجی انصاف اور پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی زبردست  خدمات  کو یاد کرتا ہوں۔ ان کے خیالات لاکھوں لوگوں کو امید اور طاقت دیتے ہیں۔‘‘

*************

 

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.3960