وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے موڈھیرا میں سوریہ مندر کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جناب مودی نے سوریہ مندر میں ہیریٹیج لائٹنگ کا افتتاح کیا جو اسے ہندوستان کا پہلا ایسا ورثہ بناتا ہے جو مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلایا جاتا ہے۔ انھوں نے موڈھیرا سوریہ مندر کی تھری ڈی پروجیکشن میپنگ کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے مندر کی تاریخ کو دکھانے والے ثقافتی پروگرام کا بھی مشاہدہ کیا۔
گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل، رکن پارلیمنٹ جناب سی آر پاٹل، گجرات حکومت کے وزرا، جناب پورنیش بھائی مودی اور جناب اروند بھائی ریانی وزیر اعظم کے دورے پر ان کے ساتھ تھے۔
اس سے قبل آج، وزیر اعظم نے گجرات کے موڈھیرا، مہسانہ میں 3900 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انھیں ملک کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے موڈھیرا کو ہندوستان کا پہلا 24X7 شمسی توانائی سے چلنے والا گاؤں بھی قرار دیا۔ جناب مودی نے گجرات کے موڈھیرا میں مودھیشوری ماتا مندر میں درشن اور پوجا بھی کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 11214
Glimpses from the Sun Temple in Modhera, Gujarat.
— PMO India (@PMOIndia) October 9, 2022
PM @narendramodi inaugurated 3D Projection Mapping of Modhera Sun Temple as well as witnessed a cultural programme showcasing the history of the temple. pic.twitter.com/77m6p7wZjB
I’d urge you all to visit the Sun Temple at Modhera. It will leave a lasting impact on your mind. The beauty of this place has to be seen to be believed. Earlier this evening inaugurated facilities that will enhance the experience for tourists. pic.twitter.com/QzWJxKA8NT
— Narendra Modi (@narendramodi) October 9, 2022