Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے موسمیاتی مالیاتی تبدیلی پر سی او پی-28 کے صدارتی اجلاس میں شرکت کی

وزیر اعظم نے موسمیاتی مالیاتی تبدیلی پر سی او پی-28 کے صدارتی اجلاس میں شرکت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 1 دسمبر 2023 کو دبئی، متحدہ عرب امارات میں ”ٹرانسفارمنگ کلائمیٹ فنانس“ کے موضوع پر سی او پی-28 صدارتی اجلاس میں شرکت کی۔ اس تقریب میں ترقی پذیر ممالک کے لیے موسمیاتی فنانس کو مزید دستیاب، قابل رسائی اور کفایتی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

سیشن کے دوران، رہنماؤں نے ”نیو گلوبل کلائمیٹ فنانس فریم ورک پر متحدہ عرب امارات کا اعلامیہ“ اپنایا۔ اعلامیہ میں دیگر عناصر کے ساتھ ساتھ وعدوں کی فراہمی اور اہم نتائج حاصل کرنے اور موسمیاتی کارروائی کے لیے رعایتی مالیات کے ذرائع کو وسیع کرنے کے عناصر شامل ہیں۔

اپنے خطاب کے دوران، وزیر اعظم نے گلوبل ساؤتھ کے خدشات کا اظہار کیا اور نفاذ کے ذرائع بالخصوص موسمیاتی فنانس کو ترقی پذیر ممالک کو اپنے موسمیاتی عزائم کو حاصل کرنے اور ان کے این ڈی سی کو نافذ کرنے کی فوری ضرورت کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے موسمیاتی مالیات سے متعلق درج ذیل امور کو حل کرنے کے لیے سی او پی-28 کا مطالبہ کیا:

موسمیاتی مالیات پر نئے اجتماعی مقداری ہدف میں پیش رفت

گرین کلائمیٹ فنڈ اور ایڈاپٹیشن فنڈ کی باز ادائیگی

موسمیاتی کارروائی کے لیے ایم ڈی بی کے ذریعے کفایتی مالیات دستیاب کرائی جائے گی

ترقی یافتہ ممالک کو 2050 سے پہلے اپنے کاربن فٹ پرنٹ کو ختم کرنا ہوگا

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1683