وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کچھ وقت پہلے راج بھون، گاندھی نگر میں موربی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
وزیر اعظم کو بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جو موربی میں ہونے والے بد بختانہ حادثے کے بعد سے جاری ہیں۔ سانحہ سے متعلق تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ایک بار پھر اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد ملے۔
اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سی ایم بھوپیندر بھائی پٹیل، ریاست کے وزیر مملکت برائے امور داخلہ ہرش سنگھاوی، گجرات کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بشمول ریاست کے محکمہ داخلہ اور گجرات اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔
*************
ش ح۔ س ب ۔ رض
U. No.12063