Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ملک میں جاری گرمی کی لہر سے متعلق صورتحال اور مانسون کے آغاز کی تیاریوں کا جائزہ لیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پر، ملک میں جاری گرمی کی لہر سے متعلق صورتحال اور مانسون کے آغاز کے لیے تیاری کا جائزہ لیا۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کے مطابق راجستھان، گجرات اور مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس سال ملک کے بیشتر حصوں میں مانسون معمول کے مطابق اور معمول سے زیادہ اور جزیرہ نما ہندوستان کے کچھ حصوں میں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ آتشزدگی کے واقعات کو روکنے اور ان سے نمٹنے کے لیے مناسب مشقیں مستقل بنیادوں پر کی جائیں۔ ہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات کا فائر آڈٹ اور الیکٹریکل سیفٹی آڈٹ باقاعدگی سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگلات میں فائر لائن کی بحالی اور بایوماس کے بارآور استعمال کے لیے باقاعدہ مشقوں کی منصوبہ بندی کی جانی چاہیے۔

وزیر اعظم کو جنگل میں لگنے والی آگ کی بروقت شناخت اور اس سے نمٹنے میں ’’وَن اگنی‘‘ پورٹل کی افادیت کے بارے میں بتایا گیا۔

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، کابینہ سکریٹری، ہوم سکریٹری، ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سکریٹری، ڈی جی این ڈی آر ایف اور ممبر سکریٹری، این ڈی ایم اے سمیت وزیر اعظم کے دفتر اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران بھی اس میٹنگ کے دوران موجود تھے۔

***

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7134